ایران صیہونی حکومت تنازع: سعودی عرب کا خطےمیں فوجی کشیدگی بڑھنے پر گہری تشویش کا اظہار

0 103

ایران کی جانب سے صیہونی حکومت پر ردعمل کے طور پر کیے جانے والے حملے پر سعودی عرب نے خطے میں فوجی کشیدگی بڑھنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایران کی جانب سے اسرئیل پر کیے جانے والے ڈرون حملوں کے بعد خطے میں مزید بڑھتی کشیدگی کے نتاظر میں سعودی عرب نے تمام فریقین کو ‘انتہائی حد تک تحمل’ کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

سعودی عرب کا کہنا ہے کہ تمام فریقین خطے اور اس کے لوگوں کو جنگوں کے خطرات سے بچانے کی کوشش کریں۔

مصر نے بھی خطے اورعوام کو عدم استحکام اور کشیدگی سے بچانے کیلئے قریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے صیہونی حکومت پر ایرانی حملے کی مذمت کرتے ہوئے فریقین سے فوری جنگ بندی کی اپیل کی اور کہا کہ کسی بھی ایسی کارروائی سے گریز کیا جائے جس سے بڑے فوجی تصادم کا خدشہ ہو۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.