لبنان میں امریکی سفارت خانے پر فائرنگ، مسلح شخص زخمی حالت میں گرفتار

0 78

لبنان میں امریکی سفارت خانے پر مسلح شخص نے فائرنگ کردی، بعد ازاں فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

لبنانی فوج کا کہنا ہے کہ امریکی سفارت خانے پر حملہ آور نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرنے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

لبنانی فوج کے مطابق امریکی سفارت خانے پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور شامی شہری ہے۔

امریکی سفارت خانے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سفارت خانے کے داخلی دروازے کے قریب فائرنگ کی گئی جس میں عملہ محفوظ رہا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.