خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا نوجوان داتا دربار سے مل گیا

0 111

قصور کے علاقے راجہ جنگ میں پولیس نے خودکشی کا ڈرامہ کرنے والے نوجوان کو داتا دربار لاہور سے برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق قصور کے نوجوان آصف کے والد نے مقدمہ درج کرایا تھا کہ اس کا بیٹا راجہ جنگ نہر سے لاپتا ہوگیا ہے۔

تھانہ راجہ جنگ پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کرکے نوجوان کی تلاش شروع کی اور پتا چلا کہ نوجوان داتا دربار میں ہے جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے داتا دربار سے برآمد کرلیا۔

پولیس کو دیے گئے بیان میں نوجوان کا کہنا تھا کہ گھر والے اسے اہمیت نہیں دیتے تھے اس لیے خودکشی کا ڈرامہ رچایا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.