ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہماری اولین ترجیح ہے: نیتن یاہو

0 107

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے نئے فوجی افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑنے پر اسرائیل ایران میں کہیں بھی پہنچ سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو ایران پر حالیہ فضائی حملوں کے بعد کارروائی کی بے مثال آزادی حاصل ہے۔

نیتن یاہو نے کہا میں نے اسرائیل کی دفاعی افواج اور سکیورٹی شاخوں کو جو حتمی ہدف دیا ہے وہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔

واضح رہے اسرائیلی حملے پر اپنے پہلے ردعمل میں ایرانی رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای نے تبصرہ کرتے ہوئے یہ کہا تھا کہ اسے نہ تو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جانا چاہئے اور نہ ہی کم سمجھا جانا چاہئے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.