اب غزہ جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا، امریکا

0 104

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں اپنے مقاصد حاصل کر لیے ہیں اور اب جنگ ختم کرنے کا وقت ہے۔

عرب نیوز کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ اسرائیل غزہ میں جاری جنگ کو ختم کرنے کی جانب بڑھے۔ ’طویل عرصے کے لیے حقیقی طور پر جنگ میں وقفہ کیا جائے، تاکہ اس تنازع سے متاثر ہونے والی آبادی تک بنیادی اور فوری امداد پہنچائی جا سکے۔

امریکی وزیر خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ حماس پر مزید دباؤ بڑھائیں تاکہ دشمنیوں کو ختم کرنے کے لیے جنگ میں لمبا اور ’حقیقی‘ وقفہ کیا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے عزہ کے انسانی بحران کو حل کرنے کے لیے مسلسل اور متواتر کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ انسانی امداد کی فراہمی کی سہولت کاری کرے اور اس کے لیے جنگ کو ختم کرنا ہی غزہ کی سویلین آبادی کو ہنگامی بنیادوں پر درکار امداد کی فراہمی کا سب سے موثر ذریعہ ہوگا۔

انٹونی بلنکن نے یہ بھی کہا کہ امن کے حصول کے لیے تمام فریقین کے تعاون کی ضرورت ہے، تاکہ انسانی امداد کی رسائی ممکن ہو۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.