ایران نے حزب اللہ کی حمایت میں بڑا بیان دے دیا

0 101

ایران نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے حق میں بڑا بیان دیا ہے کہ تہران ہر صورت اس کی حمایت جاری رکھے گا۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں موجود ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر علی لاریجانی نے نگراں وزیر اعظم نجیب میقاتی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری سے ملاقات کے بعد مذکورہ بیان جاری کیا۔

علی لاریجانی نے کہا کہ ایران ہر صورت حزب اللہ کی حمایت جاری رکھے گا، ایران مزاحمت کی حمایت کرے گا اور حزب اللہ کے مؤقف کی حمایت کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی بھی چیز کو سبوتاژ کرنے کے خواہاں نہیں ہیں، ہم مسائل کے حل کی تلاش میں ہیں۔

دو روز قبل اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایران کی تیل تنصیبات پر حملے کی دھمکی دی۔ دہشتگرد ملک کے وزیر اعظم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے حملے کی صورت میں اسرائیل ایران کی تیل کی تنصیبات پر حملہ آور ہو سکتا ہے۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل پر ایران کی جانب سے ایک اور حملہ ایرانیوں پر اربوں روپے کے ڈاکے کے مترادف ہوگا۔دھمکی آمیز لہجے میں ان کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیل نے ایرانی تیل کی تنصیبات پر حملہ کر دیا تو ایران میں معاشی تباہی کی صورتحال پیدا ہو جائے گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.