لبنانی سرحدوں کی نگرانی کی صلاحیت بہت زیادہ محدود ہوگئی: یونیفل کا اعتراف

0 102

لبنان میں کام کرنے والی اقوام متحدہ کی امن فوج یونیفل اعتراف کیا ہے کہ لبنان کی جنوبی سرحدوں پر نگرانی کرنے کی فورسز کی صلاحیت بہت محدود ہوگئی ہے کیونکہ اس کی چوکیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یونیفل کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ارجنٹائن نے لبنان میں اقوام متحدہ کے امن مشن کو مطلع کر دیا ہے کہ وہ اپنے 3 افسران کو واپس بلا لے گا، اسرائیل نے یونیفل فورسز سے جنوبی لبنان میں اپنی پوزیشنوں سے پیچھے ہٹنے کا مطالبہ کیا تھا جسے بین الاقوامی فوج نے مسترد کر دیا تھا۔

اسرائیل نے ستمبر کے آخر میں حزب اللہ کے جنگجوؤں کے خلاف لبنان میں زمینی مہم جوئی شروع کی تھی، اس دوران یونیفل نے اسرائیلی فوج پر الزام لگایا کہ اس نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اس کی چوکیوں اور کیمپوں پر حملے کئے تھے، ان حملوں میں امن فوجیوں پر گولی چلانا اور واچ ٹاورز کو تباہ کرنا شامل ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.