دنیا کے مضبوط ترین پاسپورٹ، سنگاپور پہلے نمبر پر آگیا

پاکستان 100،، شام 101، عراق اور افغانستان 103 نمبر پر ہیں

0 56

اسلام آباد (شوریٰ نیوز)دنیا کے مضبوط ترین پاسپورٹ، سنگاپور پہلے نمبر پر آگیا، پاکستان 100،، شام 101، عراق اور افغانستان 103 نمبر پر ہیں ،ینلے پاسپورٹ انڈیکس 2023 میں سنگاپور نے دنیا کے سب سے طاقتور پاسپورٹ کے حامل ملک ہونے کا اعزاز جاپان سے چھیین لیا۔ رواں برس کے ہینلے پاسپورٹ انڈیکس میں 192 سفری مقامات تک ویزہ فری رسائی رکھنے کی وجہ سے سنگاپور کو دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے۔خلیجی ممالک میں سے متحدہ عرب امارات کا 12 واں نمبر ہے جب کہ قطر 52، کویت 54، بحرین 59، عمان 60 اور سعودی عرب 61ویں نمبر پر ہے۔پانچ بار اوّل نمبر پر براجمان ہونے والا جاپان اس بار نیچے کھسک کر تیسرے نمبر پر آگیا۔190 ممالک یا مقامات تک ویزہ کے بغیر جانے کی سہولت رکھنے والے یورپی ممالک جرمنی، اٹلی اور اسپین اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ جاپان، آسٹریا، فن لینڈ، فرانس، لکسمبرگ، جنوبی کوریا اور سویڈن تیسرے نمبر پر ہیں۔6 سال کی تنزلی کے بعد برطانیہ 2 درجے چھلانگ لگا کر چوتھے نمبر پر آگیا۔ برطانیہ اس نمبر پر آخری بار 2017 میں آیا تھا۔ امریکا دہائیوں سے اس انڈیکس میں تنزلی کی جانب اپنے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہے۔رواں برس بھی امریکا صرف 184 مقامات تک بغیر ویزا کے رسائی کے ساتھ مزید دو نمبر گر کر آٹھویں نمبر پر آ گیا۔یاد رہے کہ 2014 میں برطانیہ اور امریکا دونوں مشترکہ طور پر انڈیکس میں پہلی پوزیشن پر تھے۔103 ممالک کی فہرست میں بھارت کا نمبر 80 ہے۔ بھارتی پاسپورٹ پر 57 ممالک کا سفر بغیر ویزے کے کیا جا سکتا ہے۔اس فہرست میں پاکستان کا نمبر 100 واں ہے اور پاکستان کے بعد آخری تین نمبروں یعنی 101، 102 اور 103 پر براجمان بالترتیب شام، عراق اور افغانستان دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹ ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.