انٹربینک مارکیٹ ، ڈالر مزید 22 پیسے مہنگاہو گیا

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 70 پیسے کی کمی سے 299 روپے کی سطح پر بند ہوئی

0 131

کراچی(شوریٰ نیوز) انٹربینک مارکیٹ ، ڈالر مزید 22 پیسے مہنگاہو گیا،اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 70 پیسے کی کمی سے 299 روپے کی سطح پر بند ہوئی،ملک میں جاری سیاسی تناؤ کے باعث زر مبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں غیر یقینی صورتحال برقرار رہی جس سے انٹر بینک میں ڈالر کی پرواز نہ رک سکی۔انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانئیے کے دوران ڈالر کی قدر میں محدود پیمانے پر اتارچڑھاؤ رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 13 پیسے کی کمی سے 285.27 روپے جبکہ ایک موقع پر 35 پیسے بڑھ کر 285.75 روپے کی سطح پر آگئی تھی۔کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ مزید 22 پیسے کے اضافے سے 285.62 روپے کی سطح پر بند ہوئے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 70 پیسے کی کمی سے 299 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.