نیا فنانس ایکٹ، 50 فیصد سے زائد خوردہ فروش ایف بی آر سسٹم سے باہر

ہزار 800 سے زائد بڑے خوردہ فروش نئے ایکٹ سے فائدہ اٹھائیں گے

0 64

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)نیا فنانس ایکٹ، 50 فیصد سے زائد خوردہ فروش ایف بی آر سسٹم سے باہر، ہزار 800 سے زائد بڑے خوردہ فروش نئے ایکٹ سے فائدہ اٹھائیں گے ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے تحت رجسٹرڈ 9 ہزار 82 بڑے خوردہ فروشوں میں سے آدھے سے زیادہ اس سسٹم سے نکل جائیں گے اور اس کی وجہ وفاقی حکومت کی جانب سے رجسٹریشن کے لیے درکار قوانین میں سے ایک کو حذف کرنا ہے۔فنانس ایکٹ 2023، جو کہ مسلم لیگ (ن) اور اتحادی حکومت نے پیش کیا اس میں بڑے خوردہ فروشوں کی ایف بی آر میں رجسٹریشن کے لیے جو قوانین میں ان میں ایک قانون کو حذف کردیا گیا ہے جبکہ تنخواہ دار طبقے میں ٹیکسوں کا مزید بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے جنرل سیلز ٹیکس ایکٹ میں تبدیلی کے بعد 4 ہزار 800 سے زائد بڑے خوردہ فروش اس سے فائدہ اٹھائیں گے اور 9 ہزار 82 کے قریب بڑے خوردہ فروشوں میں سے تقریبا 53 فیصد کے قریب (یعنی 4800) رٹیلرز کو استثنیٰ حاصل ہوگا کہ وہ ماہانہ سیلز ٹیکس جمع کرائیں۔پہلے درجے (teir-1) ریٹیلرز وہ ہیں جو بڑے شاپنگ سینٹرز میں کام کرتے ہیں اور جو ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ مشین استعمال کرتے ہیں، اور جو پہلے ہی ایف بی آر کے نظام سے منسلک ہیں اور انھیں ٹیکس نظام کے تحت لانا آسان ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.