بھارت میں سیلانی درگاہ کے زائرین کی بس کو حادثہ؛12 جاں بحق اور35 زخمی

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں معروف سیلانی درگارہ سے واپس جانے والی زائرین کی بس ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 12 زائرین جاں بحق اور 23 زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہارشٹرا کے ضلع بلڈھانہ کے سمردھی ایکسپریس وے میں خوفناک ٹریفک…

کراچی ،شادی میں فائرنگ سے7 سالہ بچہ جاں بحق، چاچا زخمی

اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی میں شادی کی تقریب فائرنگ سے7 سالہ بچہ جاں بحق اوراس کا چاچا زخمی ہوگیا ۔ ہفتے کی شب اورنگی ٹاؤن تھانے کےعلاقے اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی میں شادی کی تقریب فائرنگ سے بچے سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری…

عالمی بینک کا ایف بی آر کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار

عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کی تعدادایک کروڑ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے، لیکن ان میں سے صرف 44 لاکھ نے ہی سالانہ ٹیکس ریٹرن جمع کرائے ہیں۔ پاکستان کے لیے عالمی بینک کے 40 کروڑ ڈالر سے ریونیوبڑھانے کے…

بڑے اسمگلرز، پشت پناہوں اور فنانسرز کا ’’ڈیٹا بینک‘‘ قائم کرنیکا فیصلہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک کے تمام بڑے اسمگلروں، ان کی پشت پناہی کرنے والوں اور انھیں فنانسنگ کرنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کر کے ایک جامع ڈیٹا بینک قائم کرنے پر کام شروع کر دیا ہے۔ ایف بی آر کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف…

کاٹن سیکٹر ملکی تاریخ کے بدترین مالیاتی بحران کا شکار

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے کاٹن جنرز سے روئی خریداری کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری سے مشروط کیے جانے سے روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی کا رجحان پیدا ہوگیا ہے جس سے کاٹن سیکٹر ملکی تاریخ کے بدترین مالیاتی بحران کا…

سعودی ویژن 2030؛ سالانہ 10 لاکھ ملازمتیں دی جائیں، معاون خصوصی وزیراعظم

وزیر اعظم کے معاون خصوصی جواد سہراب ملک نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے سعودی ویژن2030 کے لیے سالانہ10لاکھ سے زیادہ پاکستانیوں کو شامل کرنے پر زور دیا ہے ۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل جواد…

فلسطین میں لڑنے کی اجازت دی جائے، اسرائیل کو بحرہ مردار میں پھینکیں گے، فضل الرحمان

جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک ہمیں فلسطینیوں کے ساتھ لڑنے کی اجازت دیں، ہم اسرائیل کو بحرہ مردار میں پھینک دیں گے۔ پشاور میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں…

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بی ایل اے کا اہم سرغنہ ساتھی سمیت ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچ لبریشن آرمی کے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران دہشت گرد صدام حسین مسلم ہلاک کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگرد صدام حسین کا ایک اور ساتھی دہشتگرد مقصود…

غزہ میں میتیں رکھنے کیلئے جگہ کم پڑگئی، آئس کریم ٹرکس منگوائے لیے گئے

غزہ: اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی میتیں اور جسمانی اعضا رکھنے کیلئے اسپتالوں کے مردہ خانوں میں جگہ کم پڑنے لگی۔ عرب میڈیا کے مطابق دیر البلح کی اسپتال انتظامیہ نے جسمانی اعضا اور میتیں رکھنے کیلئے آئس کریم ٹرکس منگو…

اسرائیلی طیاروں کا شامی شہر حلب پرحملہ، ائیرپورٹ کا رن وے دوبارہ تباہ

اسرائیل کی جانب سے شام کے شہر حلب پر طیاروں سے حملہ کرکے ہفتے کو تعمیر نو کے بعد کھولا گیا رن وے دوبارہ تباہ کردیا گیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق رن وے کو گزشتہ جمعرات کو اسرائیلی طیاروں نے تباہ کردیا تھا جس کی مرمت مکمل ہوتے ہی اسے پھر…