فیس بک اور انسٹاگرام میں لکھ کر اپنی پسند کی ویڈیو تیار کرنا ممکن

میٹا نے 2 نئے جنریٹیو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز متعارف کرائے ہیں،ان ٹولز کی مدد سے صارفین تحریری ہدایات کے ذریعے تصاویر یا ویڈیوز تیار کر سکیں گے۔ ایمو ویڈیو اور ایمو ایڈٹ نامی ان ٹولز کا اعلان میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ…

ریاست کے سوا کسی کی کارروائی ناقابل قبول ہے،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ریاست کے سوا کسی بھی ادارے یا گروہ کا طاقت کا استعمال اورمسلح کارروائی ناقابل قبول ہے اور بالخصوص اقلیتوں اور کمزور طبقوں کے خلاف عدم برداشت اور انتہاپسند رویے کی کوئی جگہ نہیں۔ پاک فوج کے شعبہ…

چین: عمارت میں آگ لگنے سے 26 افراد ہلاک، 51 زخمی

چین کے شہرلولیانگ میں واقع ایک دفتر کی عمارت میں آگ لگنے کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک اور 51 زخمی ہوگئے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق متاثرہ عمارت کوئلہ کمپنی کی ملکیت ہے جس کی چوتھی منزل پر آگ لگی، فائر بریگیڈ حکام نے کچھ گھنٹے بعد آگ پر…

کینیڈا: پاکستانی خاندان کے 4 افراد کو ٹرک سے کچلنے والے شخص کو سزا سُنادی

کینیڈا میں پاکستانی خاندان کے چار افراد کو ٹرک سے کچلنے والے شخص کو مجرم قرار دے دیا گیا۔ عدالت نے ملزم نیتھینیل ویلٹمین کو عمر قید کی سزا سنائی ہے، مجرم نے جون 2021 میں لاہور سے تعلق رکھنے والے خاندان کو اونٹاریو میں…

چینی صدر کیلئے بائیڈن کے نامناسب لفظ کے استعمال پر امریکی وزیر خارجہ کو جھٹکا، ویڈیو وائرل

امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے چینی ہم منصب شی جن پنگ کو ’ڈکٹیٹر‘ کہنے پر وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ردعمل کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ بائیڈن کی جانب سے نامناسب الفاظ استعمال کرنے کے دوران امریکی وزیر خارجہ کی بھنویں قدرے جھک گئی تھیں۔ اور…

ہریانہ میں ایک بار پھر ہندو مسلم کشیدگی، پوجا کیلئے جانیوالی خواتین پر پتھراؤ کا الزام

بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک بار پھر ہندو مسلم کشیدگی شروع ہوگئی، تازہ واقعہ میں پوجا کیلئے جانیوالی خواتین پر پتھراؤ کا الزام لگایا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ کے نوح میں پوجا کے لئے جانے والی خواتین پر پتھر پھینکے جانے کے بعد…

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس، نیب کی جیل میں عمران خان سے دوبارہ تفتیش

قومی احتساب بیورو (نیب) نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں اڈیالا جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے تفتیش کی ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق نیب کی تین رکنی ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کی اور یہ تفتیش…

منی پور کی بگڑتی صورتحال، باغی قبائل کا اپنی حکومت قائم کرنے کا اعلان

منی پور کی صورتحال مسلسل بگڑنے لگی، منی پور کے باغی قبائل نے اپنی حکومت قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ موان ٹومبنگ نے اعلان کیا ہے کہ اگر 2 ہفتوں میں مودی سرکار نے ہمارے جائز مطالبات پورے نہ کیے تو ہم اپنی خود مختار حکومت قائم کریں گے۔…

ایلون مسک نے فلسطینوں کے حق میں دو جملوں پر پابندی لگا دی، اکاونٹس معطل کرنے کی دھمکی

اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر فلسطینیوں کے حق میں دو جملے لکھنے پر پابندی عائد کردی۔ اپنے پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں مسک نے صارفین کو متنبہ کیا کہ ’نوآبادیات کا خاتمہ‘، ’دریا سے سمندر تک‘ اور اس طرح کی…

ممتا بینرجی: بی جے پی پر بھارتی کرکٹ ٹیم کی وردی پر زعفرانی رنگ چڑھانے کا الزام

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو تنقید کی زد میں لے لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’سب کچھ زعفرانی رنگ میں بدل گیا ہے‘۔ انہوں نے بھارتی کرکٹ ٹیم پر…