نئے عدالتی سال کی تقریب:جسٹس بندیال اور جسٹس قاضی فائز کے درمیان دوریاں برقرار

سپریم کورٹ کے نئے عدالتی سال کی تقریب میں موجودہ چیف جسٹس عمرعطاء بندیال اور نامزدچیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی کے درمیان دوریاں اسی طرح سے برقرار ہیں ۔ دوران تقریب دونوں ججزنے ایک دوسرے سے بات چیت نہیں کی جبکہ تقریب میں چیف جسٹس عمرعطاء…

جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کا تیسرا ون ڈے کرکٹ میچ کل ہو گا

پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ منگل کو پوچیفسٹروم میں کھیلا جائے گا ۔دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔ آسٹریلیا کومیزبان پروٹیز ٹیم کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے ،…

رستم پاکستان جھارا پہلوان کی وفات کو 32 برس بیت گئے

رستم پاکستان اور فخر پاکستان جھارا پہلوان نے اپنے کیریئر کے دوران 60 کشتیاں لڑیں اور سبھی میں ناقابل شکست رہے۔ 24 ستمبر 1960ء کو پیدا ہونے والے جھارا پہلوان جواں عمری میں ہی 10 ستمبر 1991ء کو اس دار فانی سے کوچ کرگئے۔ فن پہلوانی کے…

ڈالر کی قدر میں ایک روپے ایک پیسے کی کمی

ڈالر 301 روپے 93 پیسے کی سطح پر آ گیا، دوپہر تک ڈالر انٹربینک مارکیٹ میں 2 روپے 39 پیسے کی کمی کے ساتھ 300 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ ہوئی، جس سے ڈالر کی قدر 3 روپے 50 پیسے کم ہوکر 300…

پٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

ڈالر کی قیمت میں مزید کمی نہ ہوئی تو 16 ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔ایک ہفتے میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل 5 ڈالر فی بیرل مہنگا ہو گیا۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی بلند ہوتی قیمتیں پاکستان میں مہنگائی کے نئے طوفان…

حکومت کا بینکوں سے3 ماہ میں 11.04 ٹریلین قرض لینے کا فیصلہ

بینکوں نے حکومت کیلئے 3ماہ سے 12 ماہ کی مدت کے مختصر مدت کے قرضے پرتاریخی بلند ترین 25 فیصد شرح سودمقرر کردی۔ قرضوں کا بڑا حصہ 9.23 ٹریلین پہلے قرضوں کی ادائیگی کیلیے استعمال کیا جائیگا،نئے قرضے لینے کے منصوبے سامنے آ گئے ہیں۔ اپنے…

گیس کی قیمت میں 50 فیصد سے زائد اضافے کا خدشہ

نگراں حکومت نے گیس کے شعبے کے نقصانات عوام پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ،آئندہ ہفتے گیس کی قمیت میں 50 فیصد سے زائد اضافہ متوقع ہے۔ گیس کے سیکٹر کا سالانہ نقصان 350 ارب روپے ہے جب کہ مجموعی گردشی قرضہ 2700 ارب تک پہنچ چکا ہے۔ سوئی…

انڈیا کا نام تبدیل کرنا مودی حکومت کا بے تکا فیصلہ ہے، راہول گاندھی

مودی حکومت کا انڈیا نام تبدیل کرنا تقسیم کی ایک حکمت عملی ہے،اپوزیشن لیڈر بھارت اوررہنما رکانگریس برسلز میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ان سے جی 20 کانفرنس کے دعوت نامے پرانڈیا کی بجائے بھارت لکھے جانے پر سوال کیا گیا۔ یہ بہت دلچسپ ہے…

عراق، ترکی، سعودیہ، امارات کو ملانے والی تجارتی راہداری کےآغازکا اعلان

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اتوار کے روز عراق، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ علاقائی ریلوے اور بندرگاہ کی راہداری کے آغاز کا اعلان کیا۔اردگان نے نئی دہلی میں G20 سربراہی اجلاس کے اختتام پر ایک پریس بریفنگ کے دوران اس امید کا اظہار…

نائیجریا میں کشتی حادثے میں 26 مسافر ہلاک، کئی افراد لاپتا

نائیجریا کے شمال وسطی علاقے میں موجود مصنوعی جھیل میں مسافربردار کشتی الٹنے سے 26 افراد ہلاک جبکہ کئی لاپتہ ہو گئے ہیں، تین ماہ کے دوران کشتی الٹنے کا دوسرا بڑا واقعہ ہے۔ کشتی پر خواتین اور بچوں سمیت 100 سے زائد افراد سوار تھے، مسافر…