48 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی 25 سے زائد گاڑیاں مکمل تباہ کیں: ابوعبیدہ

مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ 48 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی 25 سے زائد گاڑیاں مکمل تباہ کیں، دشمن کو ایک دن یا ایک گھنٹہ بھی سکون نہیں ملے گا، دشمن اپنی جارحیت کی قیمت چکائے…

غزہ کا محاصرہ ختم اور اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات روکی جائیں، او آئی سی و عرب اجلاس کا اعلامیہ

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور عرب لیگ کے مشترکہ ہنگامی سربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں غزہ کا محاصرہ ختم، انسانی امدادکی فراہمی اور اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سعودی عرب کی میزبانی میں…

ہمیں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ماتھے اور ہاتھ چومنے کی ضرورت ہے: ایران

ایران کے صدر ابرہیم رئیسی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف مزاحمت کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں، ہمیں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ماتھے اور ہاتھ چومنےکی ضرورت ہے۔ سعودی عرب کی میزبانی میں مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ کی صورتحال پر مشترکہ عرب اسلامی…

مسجد اقصیٰ ریڈ لائن ہے، اپنی زمین کا تحفظ کرنیوالی حماس کو قابضین جیسا نہ سمجھاجائے: ترک صدر

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ ہمارے لیے ریڈ لائن ہے اور اپنی سرزمین کا تحفظ کرنے والی حماس کو قابضین جیسا نہ سمجھا جائے۔ سعودی عرب کی میزبانی میں مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ کی صورتحال پر مشترکہ عرب اسلامی اجلاس ریاض…

سپریم کورٹ نے جبری گمشدگیوں کے خلاف درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی

سپریم کورٹ نے جبری گمشدگیوں کے خلاف ایک درخواست انفرادی شکایت ہونے اور عوامی اہمیت کا کوئی سوال نہ اٹھانے کی وجہ سے واپس کر دی۔ رپورٹ کے مطابق سینیئر وکیل اعتزاز احسن نے 25 اکتوبر کو ایڈووکیٹ سردار لطیف کھوسہ کے ذریعے سیاسی رہنماؤں سمیت…

نواز شریف انتخابات سے قبل ’اسٹیبلشمنٹ کا لاڈلا‘ ہونے کی چھاپ مٹانے کے خواہاں

سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف بظاہر اپنے مخالفین کی جانب سے خود کو ملٹری اسٹیبلشمنٹ کا لاڈلا کہے جانے اور اپنی پارٹی کو اسٹیبلشمنٹ کی ’پسندیدہ جماعت‘ قرار دیے جانے پر پریشان نظر آرہے ہیں، انہوں نے پارٹی کی نئی منشور کمیٹی کو ہدایت دی ہے کہ…

خیبرپختونخوا: ضلع ٹانک میں مسلح افراد کا پولیس پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار شہید

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے کڑی شاہ نور میں پولیس پر عسکریت پسندوں کے حملے میں ایک اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) سمیت 3 پولیس اہلکار شہید اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس…

چین نے خنجراب پاس 4 ماہ کیلئے بند کر دیا

چینی حکومت نے خنجراب پاس کو سردیوں میں 4 ماہ کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے، تقریباً ایک ماہ قبل یہ راستہ سال بھر کھلا رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق چین کے علاقے سنکیانگ کی خنجراب پورٹ انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ روز جاری…

لاہور: ڈیفنس میں 3 گاڑیوں کی ٹکر، حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 3 گاڑیوں کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے حادثے کے بعد موقع پر پہنچ کر…

اسرائیل قابض ریاست ہے اسکے جنگی جرائم عالمی عدالت انصاف میں لیجانے چاہیں: وزیراعظم

غزہ کی صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور عرب لیگ کے مشترکہ ہنگامی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری سے اسپتال، اسکول اور اقوام متحدہ کے دفاتر بھی محفوظ نہ رہے،…