صدر مملکت کی جانب سے سینیٹ کا اجلاس کل طلب

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے سینیٹ کا اجلاس 9 اپریل منگل کی صبح 9 بجے طلب کیا گیا ہے،سینیٹ اجلاس میں نئے اراکین کی حلف برداری ہوگی اورساتھ ہی چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن بھی ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایوان بالا (سینیٹ) کی…

وزیراعظم کی سعودی ولی عہدکی دعوت افطار میں شرکت، تجارتی اور سرمایہ کاری امورپرگفتگو

وزیراعظم شہباز شریف اور وفدکا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے استقبال کیا،سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال…

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل طلب

یئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس اسلام آباد میں ہوگا جس میں کمیٹی ممبران، محکمہ موسمیات، سپارکو،سائنس ٹیکنالوجی حکام شریک ہوں گے۔ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار کمپلیکس کی عمارت میں…

ریشم، ریشماں اورگلشاد کے نام سے ججزکو خط ایک ہی شخص نے لکھے، فارنزک رپورٹ

سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ ججز کو مشکوک خطوط کی تحقیقات کے مطابق خطوط کی ہینڈ رائٹنگ کی فارنزک رپورٹ سی ٹی ڈی کو موصول ہوگئی جس میں سپریم کورٹ، اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹ کے ججز کو خطوط کی لکھائی میچ ہوگئی ہے۔ تینوں عدالتوں کے ججز کو…

پنجاب حکومت کا جانوروں اور پرندوں کی خریدوفروخت کا ڈیجیٹل نظام بنانےکا فیصلہ

سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ صرف لائسنس رکھنے والے دکاندار ہی جانوروں اور پرندوں کی خریدوفروخت کر سکیں گے، وائلڈلائف ریسکیو فورس بنانےکےکام کا آغاز کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب لاہور میں پرندوں اورجانوروں کے غیرقانونی…

حکومت کے ایک ارب ڈالر یورو بانڈکی ادائیگی کے انتظامات مکمل

وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت نے رواں ماہ ایک ارب ڈالر یورو بانڈ کی ادائیگی کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ پاکستان کو وسط اپریل میں 10 سالہ یورو بانڈ کی ادائیگی کرنا ہے۔ اس ادائیگی کے بعد پاکستان کا عالمی مارکیٹ میں یورو بانڈ کا قرض…

ایم کیوایم پولیس فورس کو متنازع بنا کر مجرموں کو فائدہ پہنچا نے لگی، وزیر داخلہ سندھ

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے ایم کیو ایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیوایم پولیس فورس کو متنازع بنا کر مجرموں کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔ ایم کیو ایم حکومت میں ہو تو سب اچھا ہوتا ہے، جب ایم کیو ایم اقتدار…

صیہونی فوج کی جنوبی غزہ میں موجود فوجیوں کی تعداد میں کمی

صیہونی فوج کے مطابق جنوبی غزہ میں ایک بریگیڈ کو چھوڑ کر باقی تمام فوجی دستوں کو واپس بلا لیا گیا ہے،اب اسرائیلی فوج کا نہال بریگیڈ جنوبی غزہ میں موجود رہے گا۔ صیہونی فوج نے جنوبی غزہ سے فوجیوں کو نکالنے کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں تاہم…

زیرحراست زبردستی حجاب ہٹانےکاکیس، نیویارک انتظامیہ مسلم خواتین کو لاکھوں ڈالر اداکریگی

امریکی شہر نیویارک سٹی کی انتظامیہ نے ایک عدالتی تصفیے کے تحت 2 امریکی مسلمان خواتین کو 17.5 ملین ڈالر ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ خواتین کا موقف تھا کے پولیس نے دوران حراست ان کی تصاویر لینے کے لیے زبردستی ان کے حجاب اتروائے تھے…

پنجاب میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی کا فیصلہ

پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے اسموگ کے خاتمے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ 6جون سے پنجاب میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔ انہوں نے بتایاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہدف مقرر کردیا ، 30 جون کچرے میں…