این اے 53، (ن) لیگ کے قمر الاسلام کامیاب، چوہدری نثار تیسرے نمبر پر رہے

عام انتخابات 2024 کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 53 سے (ن) لیگ کے قمر الاسلام کامیاب ہوگئے ہیں جب کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار تیسرے نمبر پر رہے۔ این اے 53 راولپنڈی 2 سے تمام 329 پولنگ اسٹیشنوں کے…

افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے سری لنکن سکواڈ کا اعلان، سابق کپتان داسن شناکا ڈراپ

ری لنکا نے افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے سابق کپتان داسن شناکا کو 16 رکنی سکواڈ سے ڈراپ کردیا، آل رائونڈر چمیکا کرونارتنے اور اوپننگ بیٹر شیون ڈینیئل کو شامل کرلیا گیا ہے۔ داسن شناکا کو ناقص پرفارمنس کے باعث سکواڈ سے ڈراپ کیا گیا،…

نیپال نے کینیڈا کو پہلے ون ڈے میں دلچسپ مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دیدی

نیپال نے کینیڈا کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دے دی، میزبان ٹیم کے 225 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کینڈین ٹیم 47.5 اوورز میں 217 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔ روہت پاوڈل کو میچ میں 4 وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ…

آئی ایل ٹی ٹونٹی، گلف جائنٹس نے ایم آئی ایمریٹس کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دیدی

انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کے میچ میں گلف جائنٹس نے ایم آئی ایمریٹس کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے دی، گلف جائنٹس کے 159 رنز کے جواب میں ایمریٹس کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنا پائی، گلف کے کپتان جیمز وینس نے 41 بالوں پر 59 رنز…

پاکستانی یورو بانڈز اور سکوک کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان

پاکستان کے یورو بانڈز اور سکوک عالمی مارکیٹ میں بہترین نتائج دینے والے بانڈز کے طور پر ابھر رہے ہیں، جو غیر ملکی سرمایہ کاروں کے پاکستان اور الیکشن کے نتیجے میں نئی منتخب ہونے والی حکومت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔ عارف حبیب…

جرمنی ماحول دوست منصوبوں کے لیے پاکستان کو 45 ملین یورو فراہم کریگا

ماحولیات کی بہتری کے منصوبوں کیلیے جرمنی پاکستان کو 45 ملین یوروفراہم کریگا، اس سلسلے میں ایک معاہدے پر دونوں ملکوں نے دستخط کردیے۔ اعلامیے کے مطابق مذکورہ رقم ماحولیات میں بہتری کے جن منصوبوں پر خرچ ہو گی، ان میں ماحول دوست توانائی کے…

الیکشن نتائج جوبھی ہوں پاکستان کیلئے آئی ایم ایف سے گفتگو اہم ہے،عالمی جریدہ

عالمی جریدے کے مطابق الیکشن کے نتائج جوبھی ہوں پاکستان کیلئے آئی ایم ایف سے گفتگو اہم ہے، پاکستان میں شرح سود آئندہ 9 سے 12 مہینوں میں کم ہو سکتی ہے۔ عالمی جریدےنے پاکستان میں عام انتخابات پر ایشیاء فرنٹیئر کیپیٹل کے فنڈ منیجر روچرڈ…

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2033 ڈالر فی اونس برقرار

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور سونے کا بھاؤ مستحکم رہا،آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 500 روپے برقرار ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا…

صیہونیوں کو غزہ میں اپنے بدترین جرائم کے باوجود شکست کا سامنا ہوگا،الحوثی

یمن کی حکومت کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے علاقائی تبدیلیوں کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پر جاری صیہونی جرائم اپنی انتہا پر پہنچنے کے باوجود شکست و ناکامی سے دوچارہوں گے۔ غزہ میں صیہونیوں کے ہاتھوں…

غزہ کے خلاف جارح صیہونی فوج کی بربریت جاری ہے

زہ پٹی میں صیہونی حکومت کے جدیدترین حملوں میں سترہ فلسطینی شہید ہوگئے،صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے شہر رفح کو حملے کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں پانچ بچوں سمیت سترہ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہيں۔ ان میں سے بارہ افراد صیہونی…