این اے 53، (ن) لیگ کے قمر الاسلام کامیاب، چوہدری نثار تیسرے نمبر پر رہے
عام انتخابات 2024 کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 53 سے (ن) لیگ کے قمر الاسلام کامیاب ہوگئے ہیں جب کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار تیسرے نمبر پر رہے۔
این اے 53 راولپنڈی 2 سے تمام 329 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے ہیں جس کےمطابق (ن) لیگ کے قمر الاسلام نے 72006 ووٹ لیے۔
ان کے حریف آزاد امیدوار اجمل صابر 58476 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جب کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار 44072 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔