اصلاحاتی ایجنڈا، ایف بی آر وعالمی بینک کا تعاون پر اتفاق
اپ گریڈیشن، آٹو میشن پر توجہ اور اہداف کی بروقت تکمیل پر اتفاق
اسلام آباد(شوریٰ نیوز) اصلاحاتی ایجنڈا، ایف بی آر وعالمی بینک کا تعاون پر اتفاق،اپ گریڈیشن، آٹو میشن پر توجہ اور اہداف کی بروقت تکمیل پر اتفاق ، ایف بی آر اور عالمی بینک کے درمیان اصلاحاتی ایجنڈے کے لیے تعاون پر اتفاق ہو گیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیواور عالمی بینک کے درمیان پاکستان ریزز ریونیو منصوبے کے تحت اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔ورلڈ بینک کا ایف بی آر کے اصلاحاتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار،عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بنہسین اور چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کے درمیان آئی ٹی انفرا اسٹرکچر کی اپ گریڈیشن اور ایف بی آر کی آٹو میشن پر توجہ مرکوز رکھنے اور اہداف کی بروقت تکمیل پربھی اتفاق کیاگیا ہے۔