پاکستان کو درکار بیرونی قرض میں سے 12 ارب ڈالر کم وصول
آئی ایم ایف پروگرام کی بروقت بحالی میں ناکامی کے باعث قرض کم وصول ہو ئے
اسلام آباد(شوریٰ نیوز) پاکستان کو درکار بیرونی قرض میں سے 12 ارب ڈالر کم وصول،آئی ایم ایف پروگرام کی بروقت بحالی میں ناکامی کے باعث قرض کم وصول ہو ئے ،مالی سال 2023 کے دوران پاکستان کو درکار بیرونی قرض میں سے 12 ارب ڈالرز کم وصول ہوئے۔گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کو درکار قرضہ جات کے تخمینے میں سے 12 ارب ڈالرز کم وصول ہوئے جس کی وجوہات میں حکومت پاکستان کی جانب سے عالمی مالیاتی فنڈز کے پروگرام کی بروقت بحالی میں ناکامی اور آئی ایم ایف کی جانب سے ملک کے بڑھتے ہوئے قرضہ جات کی ضرورت کے پیش نظر ڈیفالٹ کے قریب پہنچنا تھا۔وزارت معاشی امور کے عبوری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کو گزشتہ مالی سال 23-2022 کے دوران 10 ارب 80 کروڑ ڈالر بیرونی قرض کی صورت وصول ہوئے، جبکہ حکومت پاکستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران 22 ارب 60 کروڑ ڈالر کے بیرونی قرضوں کی وصول کا اندازہ لگایا تھا یعنی گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کو 11 ارب 80 کروڑ ڈالر یا 53 فیصد کم بیرونی قرض وصول ہوپائے۔