وفاقی بجٹ: 90 لاکھ چھوٹے کسانوں کیلئے وزیراعظم ریلیف پیکیج تیار

0 2

آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں 90 لاکھ چھوٹے کسانوں کے لیے وزیراعظم ریلیف پیکج کی تیاری شروع کر دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بجٹ میں 12 ایکڑ تک کے چھوٹے کاشتکاروں کے لیے قرض سکیم متعارف کرائی جائے گی، کمرشل بینکوں سے چھوٹے کاشتکاروں کو سکیم کے تحت قرض دلوایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بینکوں نے سکیم تیار کر کے وفاقی وزیر خزانہ کو قرض سکیم کے خدوخال سے آگاہ کر دیا، وزیرخزانہ محمداورنگزیب چھوٹے کاشتکاروں کیلئے سکیم پر وزیراعظم کو بریف کریں گے۔

چھوٹے کاشت کاروں کیلئے قرض سکیم کا پائلٹ پراجیکٹ ستمبر میں لانچ کیا جائے گا، 12 ایکڑ سے کم ملکیت کے کاشتکاروں کو جدید زراعت پر آگاہی اور مشینری فراہم کرنا خدوخال میں شامل ہے، قرض فراہم کرنے کے لیے شرائط آسان رکھی جائیں گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.