7 دنوں میں 1 ارب یونٹ بجلی ریکور ،490 بجلی چور گرفتار، پاور ڈویژن

0 124

حکومت کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، پاور ڈویژن نے دعویٰ کیا ہے کہ صرف سات دنوں میں ایک ارب یونٹ بجلی ریکور کرکے 490 بجلی چوروں کو گرفتار کرلیا۔

سیکریٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کامیابی سے جاری ہے، سات دنوں میں ایک ارب یونٹ بجلی کی ریکوری کرلی گئی ہے۔

انہوں ںے بتایا کہ 7 ستمبر سے 14 ستمبر تک بجلی چوروں کے خلاف 4 ہزار 241 مقدمات درج ہوئے، سات روز میں 490 بجلی چور گرفتار کیے گئے، اب تک 95 کروڑ روپے 10 لاکھ کی ریکوری کی گئی اور آج ریکوری ایک ارب کی حد عبور کر جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.