پی آئی اے شیڈول میں بہتری، یورپ پروازیں بحال ہونے کا امکان
یورپی یونین ایوی ایشن اور برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی آڈٹ رپورٹ میں کامیابی کا یقین ہے، گزشتہ دنوں کی نسبت پیر کو صرف 4 پروازیں منسوخ ہوئیں ۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے شیڈول کے مطابق کراچی سے رحیم یار خان اوراسلام آباد سے گلگت کیلئے دو، دو پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
یورپی یونین ایوی ایشن اور برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی آڈٹ رپورٹ میں کامیابی کا یقین ہے، یورپی یونین نومبر اور برطانیہ کی ٹیمیں آئندہ ماہ پی آئی اے اور سی اے اے کا سیفٹی آڈٹ کر ے گی۔