ڈالر کی غیر قانونی تجارت کے خلاف کریک ڈاؤن ، ستمبر میں روپیہ نمبر ون پر رہا

0 116

ستمبر میں پاکستانی کرنسی کی کار کردگی بہترین رہی اور روپے نے دنیا بھر کی کرنسیوں کو پیچھے چھوڑ دیا، ایک ماہ میں ڈالر کے مقابلے پر پاکستانی کرنسی میں 6.2 فیصد بہتری آئی ہے، ستمبر میں پاکستانی روپیہ دنیا کی نمبر ون کرنسی رہا۔

حکومتی اقدامات کے باعث گزشتہ 20 روز کے بعد امریکی ڈالر اپنی سب سے زیادہ قدر سے 17 روپے سے زائد نیچے آ چکا ہے۔

دوسری جانب عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ہدف سے زیادہ محصولات جمع کرنے پر ایف بی آر کی کارکردگی پر اطمیان کا اظہار کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.