خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے جاتے جاتے سیس ٹیکس بڑھا دیا، تاجر پریشان

0 53

خیبر پختونخوا کی نگران حکومت نے جاتے جاتے مالی مشکلات کا حل نکال کر بوجھ تاجروں پر ڈالتے ہوئے سیس ٹیکس میں خاموشی سے اضافہ کر دیا۔

سرحد چیمبر آف کامرس کے نائب صدر اعجاز آفریدی نے کہا کہ نگران حکومت نے امپورٹ سے وابستہ تاجروں کو ٹیکہ لگا دیا، محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے سیس ٹیکس کو ایک فیصد سے بڑھا کر 2 فیصد کردیا۔

افغانستان سے صوبے میں درآمد ہونے والی اشیاء پر عائد ٹیکس میں 100 فیصد اضافہ زیادتی ہے۔ سیس ٹیکس بڑھانے سے درآمدی اشیاء کی قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے اگر گاڑی پر 30 ہزار ٹیکس لیاجاتا تھا، اب 60 ہزار روپے ہوگیا، سیس ٹیکس کی مد میں جمع ہونے والے پیسے صوبے کو ملتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.