وزیراعظم کی ہدایت پر ایف بی آر نے ایکسپورٹرز کو 65 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کردیئے

0 50

ایف بی آر اعلامیے کے مطابق ایف بی آر نے 23 مارچ 2024 تک کے تمام ریفنڈز جاری کیے، نومنتخب وزیراعظم کی ہدایت کے بعد ریفنڈز جاری کیے گئے۔

نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران ریفنڈز جاری کرنے کی ہدایت کی تھی، ریفنڈز کا اجرا غیرملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کا باعث بنے گا۔

تجارتی اداروں اور برآمدی شعبوں نے وزیراعظم کے اقدام کا خیرمقدم کیا اور کہاکہ اس اقدام سے ٹیکسٹائل انڈسٹری میں مزید ملازمتیں پیدا ہونگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.