براؤزنگ زمرہ
بزنس
بزنس
لیسکو میں سنگل فیز خراب میٹرز کی تعداد 1 لاکھ 20 ہزار سے متجاوز
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں خراب میٹرز کی بروقت تبدیلی ہونا خواب بن گیا۔
ذرائع کے مطابق لیسکو ریجن میں سنگل فیز خراب میٹرز کی تعداد 1 لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، ہزاروں خراب میٹرز گزشتہ 4 ماہ سے تبدیل نہ ہو سکے، خراب…
اسلام آباد : غیر رجسٹرڈ گاڑیوں سے 33 کروڑ 80 لاکھ کا جرمانہ وصول
وفاقی دارالحکومت میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں سے 33 کروڑ 80 لاکھ کا جرمانہ وصول کرلیا گیا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں اسلام آباد میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کا معاملہ زیر غور آیا۔
چیئرمین کمیٹی…
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، ٹریڈنگ کے دوران 588 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 16 ہزار 843 پوائنٹس کی سطح پر…
آئی ایم ایف نے کیپٹوپاورپلانٹس کوگیس فراہمی منقطع کرنے پر لچک دکھادی
عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) نے کیپٹوپاورپلانٹس کوگیس فراہمی منقطع کرنے کے معاملے پر حکومت کو مزید وقت دیدیا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نےکیپٹوپاورپلانٹس کوگیس فراہمی منقطع کرنے کے معاملے پر حکومت کی جانب سے مزید وقت کے تقاضے پر…
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ
انٹربینک تبادلہ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 62 پیسے پر بند ہوا۔
گزشتہ سیشن میں ڈالر 278 روپے 56 پیسے پر بند ہوا تھا، انٹربینک…
ملک میں سونے کی قیمت سیکڑوں روپے کم ہوگئی
ملک میں سونے کی قیمت میں سیکڑوں روپے کی کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 75ہزار روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے…
رواں مالی سال مہنگائی سنگل ڈیجیٹ میں رہنے کا اندازہ ہے: گورنر اسٹیٹ بینک
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کی آخری سہ ماہی تک مہنگائی کے حوالے سے استحکام آ جائے گا اور رواں مالی سال مہنگائی سنگل ڈیجیٹ میں رہنے کا اندازہ ہے۔
سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی…
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے جولائی تا دسمبر برآمدات میں 10.52 فیصد اضافہ
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے مالی سال 25-2024 کے دوران جولائی تا دسمبر برآمدات میں 10.52 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ سال 14.9 ارب ڈالر کے مقابلے میں برآمدات 16.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جولائی تا نومبر…
سعودیہ کی ایک اور ایئرلائنز اگلے ماہ پاکستان میں فلائٹ آپریشن شروع کرے گی
ہوا بازی کی صنعت کیلئے اچھی خبر، سعودی عرب کی ایک اور ایئرلائنز پاکستان کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن2 فروری سے شروع کر ے گی۔
ذرائع کے مطابق پہلی پرواز ریاض سے کراچی پہنچے گی، پروازیں کراچی، ریاض اور جدہ کیلئے آپریٹ کی جائیں گی، فلائی عدیل…
وزیراعظم کی کاوش سے ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے: رانا تنویر حسین
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پہلے ملکی معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، اب استحکام کی طرف گامزن ہیں۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے مریدکے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدترین…