براؤزنگ زمرہ
بزنس
بزنس
نیپرا نے اووربلنگ کے معاملے پر بجلی کمپنیوں کے جوابات غیر تسلی بخش قرار دیدیئے
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اووربلنگ کے معاملے پر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے جوابات غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی زیر صدارت بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی…
سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں کمی
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 33 ڈالر کی کمی ہو گئی، جس سے نئی قیمت 2 ہزار 10 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی بدھ کے روز 24 قیراط کے حامل سونے کی قیمت 3 ہزار 500 روپے فی تولہ کم ہو گئی،…
مندی کا خاتمہ، اسٹاک ایکس چینج میں 1127 پوائنٹس کی زبردست تیزی
سیاسی جماعتوں کی جانب سے حکومت بنانے کے معاملات میں پیش رفت نتیجے میں چار روزہ سے جاری مندی کا خاتمہ ہوگیا اور آج اچانک مارکیٹ میں تیزی آئی۔
آج پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1127 پوائنٹس کی زبردست تیزی کے ساتھ بڑھ کر 62354…
گیس کی قیمتوں میں 69 فیصد اضافے کے معاملے پر نگران کابینہ تقسیم
گیس کی قیمتوں میں 69 فیصد اضافے کے معاملے پر نگران وفاقی کابینہ تقسیم ہوگئی، 15 فروری تک اضافہ نہ کیا گیا تو آئی ایم ایف سے ملنے والے 1.2 ارب ڈالر کے اقتصادی پیکیج کی آخری قسط کا حصول مشکل ہوسکتا ہے۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای…
ڈیزل ساڑھے 7 روپے مہنگا ہونے کا امکان
لائٹ ڈیزل آئل 2روپے 82پیسے فی لٹر مہنگا ہو سکتا ہے، نئی حکومت آنے سے قبل پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی تیاری کی جانے لگی۔
ذرائع کے مطابق ڈیزل 7 روپے 50پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 2روپے 82پیسے فی لٹر مہنگا ہو…
ای سی سی اجلاس، رمضان پیکیج 2024، گندم درآمد، آٹا برآمد کرنیکی منظوری
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رمضان پیکیج2024اور ایکسپورٹ فیسی لیٹیشن اسکیم2021کے تحت گندم درآمد اور آٹا برآمد کرنے کی منظوری دیدی۔
نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں سات نکاتی ایجنڈے پر غور کیا…
گیس کی قلت، تھر کے کوئلے سے سنتھیٹک گیس پیدا کرنیکی تجویز
سوئی سدرن گیس کمپنی نے ملک میں گیس کی قلت کے خاتمے اور مہنگی درآمدی ایل این جی کا مقامی اور کفایت بخش متبادل فراہم کرنے کے لیے تھر کے کوئلے سے سنتھیٹک گیس پیدا کرنے کی تجویز پیش کردی ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی نے حکومت کو تھر کے کوئلے سے…
آئی ایم ایف نے صنعتی شعبے کیلیے بجلی ٹیرف کم کرنے کا پلان مسترد کردیا
نگران حکومت آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے، جس کی وجہ سے بین الاقوامی مالیاتی ادارے کی جانب سے صنعتی شعبے کے لیے بجلی ٹیرف کم کرنے کا پلان مسترد کیے جانے کے ساتھ گردشی قرض میں کمی کے پلان پر بھی عدم اعتماد کا اظہار کیا…
پاکستان کا مجموعی قرض 65 کھرب روپے سے تجاوز کرگیا
اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2022ء کے مقابلے میں 2023ء میں قرضوں میں 27 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور دسمبر میں قرضے بڑھ کر 65.1 ٹریلین روپے ہوگئے ہیں۔
اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال دسمبر میں قرضوں…
جنوری میں ترسیلات زر 26 فیصد اضافے کیساتھ 2.39 ارب ڈالر رہیں
اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری میں ترسیلات زر 2.39 رہیں جو گزشتہ سال کے اسی ماہ میں 1.90 ارب ڈالر تھیں، جبکہ دسمبر 2023 میں ترسیلات زر 2.38 تھیں۔
رواں مالی سال کے سات ماہ کے دوران ترسیلات زر 3 فیصد کمی کے ساتھ 15.83 رہیں، جو کہ گزشتہ سال کے…