براؤزنگ زمرہ
اہم خبریں
اہم خبریں
عمران خان نے ناراضی کی کوئی بات نہیں کی، انکے دل میں کیا ہے کچھ نہیں کہہ سکتا: گنڈا پور
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جب میری ملاقات ہوئی تو انہوں نے مجھ سے ناراضی کی کوئی بات نہیں کی، ان کے دل میں کیا ہے اس پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔
عمران خان کی ناراضی سے متعلق سوال پر…
کوئی مشن نہیں بھیجا، آئی ایم ایف نے جائزہ مشن پاکستان بھیجنے کی تردید کر دی
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے مختلف امور کا جائزہ لینے کیلئے اپنا مشن پاکستان بھیجنے کی خبروں کی تردید کر دی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن نے مختلف امور کے جائزے کے لیے مشن پاکستان بھیجا ہے جس نے جمعرات 6 فروری کو اپنے کام کا…
کراچی: بڑھتے ٹریفک حادثات کے پیش نظر شہر میں ڈمپروں کے داخلے پر پابندی عائد
کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات کے پیش نظر سندھ حکومت نے دن کے وقت کراچی میں ڈمپروں کے داخلے پر پابندی لگادی ۔
حکومت سندھ کے احکامات کے تحت ڈمپروں کو صرف رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک کراچی شہر میں داخلے کی اجازت ہوگی۔
صوبائی حکومت کی جانب…
صوابی جلسے میں کون کتنے بندے لایا؟ جنید اکبر نے پارٹی عہدیداروں سے رپورٹ مانگ لی
پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان نے پارٹی عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بارے میں رپورٹ جمع کروائیں کہ وہ صوابی جلسے میں اپنے ساتھ کتنے لوگ لائے تھے؟
پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ صوابی کے…
8 فروری کے الیکشن میں چاروں صوبوں میں بدترین دھاندلی کی گئی، مولانا فضل الرحمان
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 8 فروری 2024 کے انتخابات میں ملک کے چاروں صوبوں میں بدترین دھاندلی کی گئی۔
مردان میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 8 فروری کا دن ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،…
میکسیکو: مسافر بس میں آتشزدگی، 44 افراد جھلس کر ہلاک
میکسیکومیں مسافر بس میں آتشزدگی سے 44 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مسافر بس کینکن سے ٹیباسکو جا رہی تھی کہ اچانک بس میں آگ بھڑک اٹھی، بس میں 44 مسافر سوار تھے جو تمام کے تمام ہلاک ہو گئے، ریسکیو اہلکاروں نے…
ایران پر بمباری کے بجائے نیوکلیئر ڈیل کو ترجیح دوں گا: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران پر بمباری کرنے کے بجائے ایران سے ایٹمی ڈیل کرنے کو ترجیح دوں گا۔
امریکی اخبار کو انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا اگر ہم معاہدہ کر لیتے ہیں تو اسرائیل ایران پر بمباری نہیں کرے گا، یہ نہیں بتا…
ٹرمپ نے ایلون مسک کے محکمے کو کام سے روکنے کا وفاقی جج کا حکمنامہ پاگل پن قرار دیدیا
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کے محکمے پر وفاقی جج کی جانب سے پابندی کے فیصلے کو 100 فیصد غلط قرار دے دیا۔
وفاقی جج نے حکومتی استعداد سے متعلق ایلون مسک کے محکمہ کو محکمہ خزانہ کا جائزہ لینے سے 14 فروری تک روک دیا ہے۔
ایک…
ڈونلڈ ٹرمپ غزہ کو خریدنے اور اس کی ملکیت کے بیان پر قائم
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ غزہ کو خریدنے اور اس کی ملکیت کے بیان پر قائم ہیں۔
طیارے میں دوران پرواز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ کو خریدنے اور اس کی ملکیت کے بیان پر قائم ہیں، مشرق وسطیٰ کے…
صدر ٹرمپ نے ‘خلیج میکسیکو’ کو باضابطہ ‘خلیج امریکا’ کا نام دیدیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 'خلیج میکسیکو' کو باضابطہ 'خلیج امریکا' کا نام دے دیا۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کو خلیج امریکا قرار دینے کے اعلامیے پر دستخط کر دیے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے یہ اقدام سُپر بال…