براؤزنگ زمرہ
پاکستان
پاکستان کی خبریں۔
جے یو آئی کا آئینی ترمیم کا مسودہ بہتر، بات آگے بڑھ سکتی ہے، سلمان اکرم
پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہےکہ جے یو آئی کا آئینی ترمیم کا مسودہ بہت بہتر ہے اور یہاں سے بات آگے بڑھائی جاسکتی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتےہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی بھی…
بھارتی ایجنسی ’را‘ نے پاکستان میں 11 سکھ اور کشمیری قتل کیے، امریکی اخبار
کینیڈا اور امریکی تحقیقاتی اداروں نے بھارتی چہرہ بے نقاب کیا۔
پاکستان، بنگلا دیش، سری لنکا اور بھارت کے دیگر پڑوسی ممالک کو کینیڈا اور امریکا کی تحقیقاتی ایجنسیوں کا شکرگزار ہونا چاہیے کہ انہوں نے بھارت کے اصل چہرہ کو بے نقاب کردیا۔…
کے الیکٹرک نے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹوں سے بھی بڑھادیا
کراچی کے مختلف علاقوں میں کے الیکٹرک نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا کر 12 گھنٹوں سے زائد کردیا گیا ہے۔
متاثرہ علاقوں…
خیبرپختونخوا اسمبلی میں پولیس ترمیمی بل 2024 منظوری کیلئے ایوان میں پیش
خیبرپختونخوا اسمبلی میں پولیس ترمیمی بل 2024 منظوری کے لیے ایوان میں پیش کردیا گیا۔
صوبائی وزیرقانون آفتاب عالم نے صوبائی کابینہ سے منظور ہونے والا پولیس ترمیمی بل 2024 ایوان میں پیش کیا۔
بل کے مطابق پولیس میں تعیناتیاں اور تبادلے کے…
پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے جھٹکے
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔
پشاور ، باجوڑ، سوات، شانگلہ اور بونیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔
زلزلے کے بعد شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئےگھروں سے باہر نکل آئے۔
ان کے نمبرز پورے نہیں، لوگوں کو ایک ارب تک کی آفردی جارہی ہے، عمر ایوب
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ حکومت کے نمبرز پورے نہیں ہیں۔ لوگوں کو ایک ارب روپے تک کی آفر کی جا رہی ہے۔
اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ سینیٹرز کو بھی…
رمضان شوگر مل کیس؛ شہباز شریف، حمزہ شہباز کیخلاف ریفرنس منتقلی سے متعلق فیصلہ محفوظ
احتساب عدالت لاہور نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر مل ریفرنس کی منتقلی سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔
احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے ریفرنس پر سماعت کی۔ وزیر اعظم کے نمائندہ انوار حسین عدالت میں پیش ہوئے۔…
آئینی ترمیم پر پیپلز پارٹی ، جے یو آئی متفق، ن لیگ کو بعض شقوں پرتحفظات
آئینی ترمیم پر پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی) کے درمیان اتفاق ہوگیا ہے تاہم پاکستان مسلم لیگ (ن) کو بعض شقوں پر تحفظات ہیں۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن اور بلاول بھٹو زرادری آئینی ترمیم کیلئے ن لیگ قیادت کو ساتھ…
جامعہ کراچی میں طلبہ اتحاد کا فیسوں میں اضافے کیخلاف احتجاج
جامعہ کراچی میں طلبہ تنظیم کی جانب سے اسٹوڈنٹس کو درپیش مسائل پر ساتویں روز بھی احتجاج جاری ہے اور طلبہ نے جزوی طور پر کلاسز کا بائیکاٹ کردیا۔
جامعہ کی تمام تنظیموں کی جانب سے طلبہ اتحاد کی صورت میں انتظامیہ کے خلاف احتجاج جاری ہے، جس کا…
وفاقی کابینہ کا آج طلب کیا گیا اجلاس ملتوی
وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا تاہم آئینی ترمیم کے حوالے سے خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا۔
پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے اجلاس بھی آج طلب کیے گئے ہیں جبکہ قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ حکومت آئینی ترمیم…