براؤزنگ زمرہ
دنیا
دنیا بھر کی خبریں
حادثے کا شکار جہاز کے پائلٹس کے آخری الفاظ نے رونگٹے کھڑے کردیے
مسافر طیارے کے حادثات جہاں مسافروں کی زندگیاں چھین لیتے ہیں، تاہم حادثات کا شکار ہونے والے ہوائی جہازوں کا بلیک باکس بھی سب کو خوف میں مبتلا کر رہا ہوتا ہے۔
2009 میں حاددثے کا شکار ہونے والے ائیر فرانس فلائٹ 447 کے بلیک باکس سے معلوم…
حماس کے پاس کتنے صیہونی یرغمالی زندہ بچے ہیں؟ برطانوی اخبار کا حیران کن انکشاف
صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے شِن بیت کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اب شاید حماس کے پاس صرف 40 صیہونی یرغمالی زندہ بچے ہیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق یہ اعداد و شمار ایجنسی کو موصول ہونے والے فیڈ بیک کی بنیاد پر سامنے…
صیہونی حکومت نے حملے کے دوران ایران کی نظر سے بچنے کیلئے کونسا ہتھیار استعمال کیا؟
ایران کے شہر اصفہان پر حملے میں صیہونی حکومت ساختہ ’ریمپیج‘ میزائل استعمال کیا گیا۔ یہ میزائل 150 کلو گرام ہتھیار کے ساتھ 145 کلو میٹر تک مار کرسکتا ہے۔ یہ میزائل فضا ہی میں راستہ بدلنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ اس میزائل کے لیے ایران کا…
چین میں موسلادھار بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال، مواصلاتی نظام درہم برہم، کئی افراد زخمی
چین کے جنوبی علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشوں سے سیلاب کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔
مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں سے گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں، درخت گر گئے، ٹریفک اور ٹرینوں کا نظام درہم برہم ہوگیا جبکہ مختلف حادثات میں کئی افراد…
صیہونی شہری کو فلسطینی پرچم اکھاڑنا مہنگا پڑگیا
صیہونی حکومت کے شہری کو فلسطین دشمنی مہنگی پڑگئی اور سڑک کنارے لگا فلسطینی پرچم گراتے ہی بارودی سرنگ کی زد میں آگیا۔
واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صیہونی شہری فلسطینی جھنڈے کو لات مار کر گراتا ہے تاہم اسی وقت وہاں دھماکہ ہوجاتا…
غزہ: صیہونی حملے سے شہید حاملہ خاتون کے بچے کو ڈاکٹروں نے بچا لیا
مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں رفح کے مقام پر صیہونی حملے میں شہید ہونے والی حاملہ خاتون کے بچے کو ڈاکٹروں نے بچا لیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صیہونی حملے میں شہید ہونے والی حاملہ خاتون سبرین السکنی کے شوہر…
امریکی ریاست ٹینیسی میں پارٹی کے دوران فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 14 زخمی
امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر میمفس میں سڑک پر ہونے والی پارٹی (بلاک پارٹی) میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک جب کہ 14 زخمی ہوگئے۔
میمفس پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی 3 افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ 11 زخمی افراد کو پہلے ہی…
صیہونی حکومت میں ہزاروں افراد کا حکومت مخالف مظاہرہ، نیتن یاہو کو برطرف کرنیکا مطالبہ
غزہ میں گزشتہ 6 ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے باوجود یرغمالیوں کو رہا کروانے میں ناکامی اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ساتھ معاہدہ نہ کرنے پر ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی صیہونی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے…
برطانیہ نے گھانا کے لوٹے ہوئے نوادرات 150 سال بعد بطور قرض واپس کر دیے
برطانیہ نے گھانا کے لوٹے ہوئے نوادرات 150 سال بعد بطور قرض اسے واپس کردیے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق برطانیہ کے عجائب گھروں میں سجے سونے کے زیورات، تلوار اور چاندی کی اشیاء سمیت 32 نوادرات گھانا کو 6 سال کے لیے واپس کیے گئے…
مغربی کنارے میں صیہونی فوج کی کارروائی، مزید 10 فلسطینی شہید ہوگئے
غزہ میں صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں،6 ماہ سے زائد عرصے سے جاری حملوں میں فلسطینی شہدا کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں صیہونی فوج کی چھاپا مارکارروائیاں دوسرے روز…