ماہانہ آرکائیو

مارچ 2024

خیبر پختونخوا، بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ سے اب تک 17 افراد جاں بحق

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں جاری بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 13 گھروں کو جزوی اور 21 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا ہے۔ ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے محمد قیصر خان نے بتایا کہ متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں،…

پی ایس ایل،راولپنڈی میں بارش، زلمی اور قلندرزکا میچ ختم، دونوں کو 1-1 پوائنٹ مل گیا

راولپنڈی میں تیز بارش کے باعث پی ایس ایل 9 میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ ختم کردیا گیا اور دونوں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ وقفے وقفے سے بارش کے باعث پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان ہونے والے میچ کا ٹاس مؤخر کر دیا گیا…

سعودی عرب نے ماحول دوست یورو 5 ایندھن متعارف کرا دیا

سعودی وزارت توانائی نے مملکت میں یورو 5 پیٹرول اور ڈیزل متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ایندھن کی یہ قسم تمام ذرائع آمد و رفت کے لیے موزوں ہے اور یہ اس وقت زیر استعمال ایندھن کا متبادل ہوگی۔ وزارت توانائی کی جانب سے بتایا گیا…

مجھے پاکستانی اور مسلمان ہونےکی وجہ سے نشانہ بنایا جارہا ہے، میئر لندن

لندن کے میئر صادق خان نے کہا کہ انہیں پاکستانی اور مسلمان ہونےکی وجہ سے نشانہ بنایا جارہا ہے اور 2016 میں زیک گولڈ اسمتھ نے ان کے خلاف اسلاموفوبک حملوں کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زیک گولڈ اسمتھ نے…

پاکستان کی سب سے بڑی گھڑ دوڑ ’پاکستان ڈربی آج لاہور میں ہوگی

پاکستان کی سب سے بڑی گھڑ دوڑ پاکستان ڈربی 2400 میٹر پر مشتمل ہے جس میں چار سالہ 15 گھوڑے اور گھوڑیاں حصہ لیں گی۔ پاکستان ڈربی میں جم اینڈ ٹونک، اسپارٹکس اور لاسٹ ایمپرر توجہ کا مرکز ہوں گے، دیگر میں کولمبس، فرحان کنگ، جھوم، رگو بھائی،…

وزارت عظمیٰ کیلئے شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی جمع

وزارت عظمیٰ کیلئے ن لیگ کے صدر شہباز شریف اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے گئے۔ لیگی رہنما سینیٹر اسحاق ڈار نے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کے ہمراہ شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پارلیمنٹ ہاؤس چیمبر میں سیکرٹری…

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان

ذرائع کے مطابق (ن) لیگ نے کابینہ کے وزیروں کی تعداد کم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور وفاقی کابینہ میں وزیروں کی تعداد 20 ہونے پر ایم کیو ایم کو دو وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔ ایم کیوایم کو میری ٹائم کی وزارت مل سکتی ہے لیکن انفارمیشن ٹیکنالوجی…

امریکی صدر کا غزہ میں ائیر ڈروپ کے ذریعے امداد تقسیم کرنے کا اعلان

امریکی صدرجوبائیڈن نے غزہ میں ائیر ڈروپ کے ذریعے امداد تقسیم کرنے کا اعلان کردیا،جوبائیڈن کی جانب سے یہ اعلان گزشتہ دنوں غزہ میں امداد کی لائن میں لگے فلسطینیوں پر حملے اور اس میں جانی نقصان کے بعد سامنے آیا ہے۔ امریکی صدر نے پہلے ملٹری…

ماؤنٹ ایورسٹ کی مہم جوئی پر جانیوالوں کیلئے ٹریکنگ چپ کا استعمال لازم قرار

نیپال نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی خواہش رکھنے والے کوہ پیماؤں کے لیے ٹریکنگ چپ کا استعمال لازمی قرار دیدیا۔ نیپال نے 2024 ماؤنٹ ایورسٹ سیزن شروع ہونے سے پہلے ایک نئی شرط رکھی ہے جس کے مطابق تمام کوہ پیماؤں کو…

ٹیکساس کے جنگلات میں لگی آگ ریاستی تاریخ کی سب سے بڑی آگ قرار

امریکی ریاست ٹیکساس کے پین ہینڈل ریجن میں اسموک ہاؤس کریک فائر بےقابو ہوگئی ہے، دو دنوں میں ٹیکساس کے پین ہینڈل ریجن میں آگ 10 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے تک پھیل گئی ہے جسے ٹیکساس کی تاریخ کی سب سے بڑی آگ قرار دیا گیا ہے۔ آگ کے باعث…