ماہانہ آرکائیو

اپریل 2024

وفاقی وزیر رانا تنویر نے جاوید لطیف کے شیخوپورہ کی 5 نشستیں منیج کرنے کا الزام مسترد کردیا

پاکستان مسلم لیگ کے سینیئر رہنما اور وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے ن لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کے الیکشن میں شیخو پورہ میں 5 نشستیں منیج کرنے کے الزام کی تردید کردی ہے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ تاثر غلط ہے کہ میاں جاوید لطیف…

ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال نے سود کے خاتمے کا مطالبہ کردیا

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ کمال نےقومی اسمبلی میں تقریرکے دوران ملکی معیشت سے جلد از جلد سود کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 73 کے آئین میں واضح لکھا ہے کہ جتنی جلد ہو سکے سود سے چھٹکارا حاصل کیا…

حکومتی مذاکرات کا تاثر بالکل غلط ، بانی پی ٹی آئی کو کوئی پیش کش نہیں کی، عطا تارڑ

وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات کا تاثر بالکل غلط ہے، بانی پی ٹی آئی کو حکومت کی طرف سے مذاکرات کی ایسی کوئی پیش کش نہیں کی گئی۔ بشریٰ بی بی کو کوئی بیماری نہیں ہے، اُن کو گیسٹرو کی شکایت ہے،…

190 ملین پاؤنڈ کیس میں مزید 6 گواہوں کے بیانات قلمبند، سماعت 29 اپریل تک ملتوی

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190ملین پاؤنڈ کیس میں نیب کے مزید 6گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے گئے۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی، نیب کی جانب سے ڈپٹی…

پہاڑوں پر جانے والوں سے بات چیت کیلئے کمیٹی بنا رہے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پہاڑوں پر جانے والوں سے بات چیت کیلئے کمیٹی بنا رہے ہیں، یہ کمیٹی پارلیمنٹ میں موجود جماعتوں، پارلیمنٹ سے باہر کی جماعتوں اور قبائلی شخصیات سے بات چیت کرکے حتمی آرا تیار کرے گی۔ انہوں…

امریکی سینیٹ سے اسرائیل، یوکرین اور تائیوان کیلئے 95 ارب ڈالر کا امدادی پیکیج منظور

امریکی ایوان نمائندگان کے بعد کانگریس (سینیٹ) نے بھی اسرائیل، یوکرین اور تائیوان کے لیے 95 ارب ڈالر کے امدادی پیکیج کی منظوری دیدی۔ امریکی میڈیا کے مطابق کانگریس نے اسرائیل، یوکرین اور تائیوان کے لیے امدادی پیکیج کا بل 18 کے مقابلے میں…

دہشتگرد حملے، کے پی پولیس کا کسٹمز اہلکاروں کو نقل و حرکت محدود کرنے کا مشورہ

ڈیرہ اسمعٰیل خان پولیس نے کسٹمز اہلکاروں کو نقل و حرکت محدود کرنے کا مشورہ دے دیا اور ڈی پی او نے اس حوالے سے کلکٹر کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں مشورہ دیا گیا ہے کہ کسٹمز کا فیلڈ اسٹاف روز گشت نہ کرے، روٹین چیکنگ پولیس چیک پوسٹ کے قریب کیا…

بھارت: قدیم درسگاہ علی گڑھ یونیورسٹی میں 123سال بعد خاتون کی بطور وی سی تقرری

بھارت کی قدیم تعلیمی درسگاہ علی گڑھ یونیورسٹی میں 123 سال بعد خاتون کی بطور وائس چانسلر تقرری کی گئی ہے۔ پروفیسر نعیمہ خاتون نے بھارتی ریاست اتر پردیش میں واقع علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی وائس چانسلر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ پروفیسرنعیمہ…

پشین میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پشین میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ایک دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق…

پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک

محکمہ انسداد دہشت گردی نے خیبرپختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گردوں کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق سیکیورٹی اداروں اور انسداد دہشت گردی محکمے کے اہلکاروں نے بھکر کے قریب دہشت گردوں کو…