ماہانہ آرکائیو

مئی 2024

بھارت: چلڈرن اسپتال میں آتشزدگی سے 7 نومولود جاں بحق، 5 زخمی

بھارتی دارالحکومت نئی دلی کے چلڈرن اسپتال میں آگ لگنے سے 7 نومولود جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چلڈرن اسپتال میں آتشزدگی کا واقعہ دارالحکومت نئی دلی میں پیش آیا جہاں کل 12 نو مولود موجود تھے جنہیں آگ لگنے کے بعد…

بیرون ملک سے سعودیہ آئے عازمین کو حج کیلئے کونسی دستاویز ساتھ رکھنا ضروری ہے؟

سعودی عرب کی جانب سے بیرون ملک سے حج کے لیے آنے والے عازمین کے لیے اہم ہدایت جاری کی گئی ہے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق بیرون ملک سے آئے عازمین کو نسک (Nusk) کارڈ جاری کیے جائیں گے، عازمین کو نسک کارڈ حج مشنز فراہم کریں گے، نسک…

حماس کا کئی صیہونی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کو قیدی بنانے کا دعویٰ

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں صیہونی فوجیوں کو قیدی بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کے مسلح ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ تنظیم کے جنگجوؤں نے غزہ کے جبالیہ کیمپ میں لڑائی کے دوران…

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایران کے دورے کی دعوت قبول کر لی

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کر لی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران کے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر کو ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق سابق صدر ابراہیم رئیسی کی…

پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے نظام کو نئی شکل د ی جائے،وزیراعلیٰ پنجاب

زیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹوں میں پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے نرخوں پر عملدرآمد نہیں کروایا جا رہا۔ شہریوں کو بازاروں میں کھانے پینے کی چیزیں سرکاری نرخ پرنہیں مل…

القسام نے تل ابیب پر حملہ کرکے سب کو حیران کر دیا

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی شاخ عزالدین القسام بریگیڈ نے تل ابیب کو نشانہ بنایا ہے۔ غزہ پٹی میں جنگ کے آغاز کے 8 ماہ بعد حماس کی عسکری ونگ نے تل ابیب پر درجنوں میزائلوں سے حملہ کیا۔ فارس نیوز کے مطابق حماس کی عسکری…

صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ کا تل ابیب میں زبردست مظاہرہ، غزہ میں جنگ بندی اور اپنے قیدیوں کی رہائی کا…

صیہونی قیدیوں کے گھر والوں نے تل ابیب میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور اس کے اختتام پر جاری ہونے والے بیانيے میں غزہ میں جنگ بندی اور اپنے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ فلسطینی نیوز ایجنسی سما کی رپورٹ کے مطابق صیہونی قیدیوں کے…

پاکستان اصولی مؤقف پر قائم، تائیوان چین کا ناقابل تنسیخ حصہ ہے،وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ بطور آئرن برادر پاکستان نے تائیوان پر ہمیشہ چینی مؤقف کی اصولی حمایت کی اور کرتا رہے گا۔ پاکستان ’ون چائنا‘ پالیسی پر عمل پیرا ہے اور تائیوان کو عوامی جمہوریہ چین کا ناقابلِ تنسیخ حصہ تسلیم کرتا ہے،…

غزہ پروحشیانہ بمباری، متعدد فلسطینی شہید و زخمی

صیہونی فوجیوں نے غزہ پر وحشیانہ بمباری کرکے متعدد فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کردیا ہے۔ فلسطین کی شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے مشرقی رفح میں واقع خربہ العدس کے علاقے میں ایک رہائشی مکان کو حملے کا…

صیہونی فوجیوں کی ہلاکتوں اورگرفتاری پر لبنان اورمغربی کنارے میں جشن

شمالی غزہ میں القسام بریگيڈ کے مجاہدین کے پیچیدہ آپریشن میں متعدد صیہونی فوجیوں کی ہلاکت اور ان کی گرفتاری کے بعد لبنان اور مغربی کنارے میں عوام نے سڑکوں پر نکل کرجشن منایا- ارنا کے مطابق القسام بریگیڈ کے ترجمان کے اس اعلان کے بعد کہ…