ماہانہ آرکائیو

مئی 2024

عوام ایکسپریس پھاٹک پر پھنسی ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی

ریلوے پولیس کے مطابق عوام ایکسپریس ٹرین کو حادثہ دھوندا پھاٹک پر پیش آیا جہاں پھاٹک پر مٹی سے بھری ٹریکٹرٹرالی پھنسی تھی جس سے ٹرین ٹکرا گئی۔ حادثے میں جانی نقصان نہیں ہوا تاہم حادثے کے باعث ریلوے ٹریک کو بند کردیا گیا ہے۔

سرکاری محکموں میں بھرتیوں کی منظوری، این او سی جاری

وفاقی وزارتوں اور ماتحت اداروں میں گریڈ ایک سے 17 کی 1102 خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہر ادارے کیلئے الگ الگ این او سی جاری کردیے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد میں میڈیکل آفیسرز (گریڈ17) کی 12خالی…

نیب ترامیم کیس، حکومت ویڈیو لنک پر بانی پی ٹی آئی کی حاضری یقینی بنائیں، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت کی اپیل پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کا بندوبست کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت…

پاکستان کے متعدد علاقوں میں آج سے درجہ حرارت بڑھنےکا امکان

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق ملک کے بیشتر مقامات پر آج سے گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے اور 18 سے 20 مئی تک گرمی کی یہ لہر شدت اختیار کر جائے گی۔ سندھ اور پنجاب کے اکثر مقامات پر درجہ حرات 43 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے…

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا آزاد کشمیر میں ہڑتال اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے ہڑتال اور احتجاج ختم کرنے کے اعلان کے بعد آج 5ویں روز آزاد کشمیر میں ٹرانسپورٹ جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہو گئی، مختلف اضلاع سے لانگ مارچ کے شرکاء کی اپنے اپنے علاقوں میں واپسی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔…

تجارتی تنازعات کے حل کیلئے شہروں میں ثالثی مراکز بنائے جارہے ہیں، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

بین الاقوامی سیمینار سے صدارتی خطاب میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل عباسی نے کہا کہ چاہتا ہوں عوام کے مسائل بروقت حل ہوں، عدلیہ کو ان مشکلات کا ادارک ہے اس لیے انصاف کی فراہمی کے لیے کام کررہے ہیں ۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر…

مالاکنڈ ڈویژن میں تاجروں کی اپیل پر ہڑتال، تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بند

مالاکنڈ ڈویژن کےاضلاع، سوات، باجوڑ، بونیر، اپر اور لوئرچترال، شانگلہ، اپر اور لوئردیر میں تاجروں کی اپیل پر ہڑتال کی جارہی ہے جب کہ اس دوران تمام اضلاع میں تجارتی مراکز اور نجی تعلیمی ادارے بند ہیں۔ مالاکنڈ ڈویژن کی تاجر برادری کے مطابق…

گندم خریداری کا معاملہ،پنجاب حکومت کا کسانوں کو کسان کارڈ دینے کا فیصلہ

پنجاب اسمبلی میں حکومت نے واضح کیا ہے کہ موجودہ حالات میں گندم کی خریداری نہیں کی جاسکتی، حکومت کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے کسان کارڈ دے گی۔ ادھر اپوزیشن لیڈر ملک احمد بچھر نے کہا کہ حکومت نے گندم نہ خرید کر کسانوں کا معاشی قتل کیا، گندم…

انٹرا پارٹی انتخاب سے متعلق دستاویزات،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو سوالنامہ بھجوا دیا

الیکشن کمیشن نے اپنے سوالنامے میں کہا کہ پی ٹی آئی نے 5 سال میں انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کروائے لہٰذا اس کا انتظامی ڈھانچہ ختم ہو گیا، اس وقت پی ٹی آئی کا بطور سیاسی جماعت کیا اسٹیٹس ہے؟ الیکشن کمیشن نے سوال کیا کہ الیکشن ایکٹ کے مطابق…

وزیراعظم کا اسٹریٹیجک اداروں کے سوا تمام ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت نجکاری اور نجکاری کمیشن کے امور کے حوالے سے کہا کہ ماسوائے اسٹریٹیجک ریاستی ملکیتی اداروں کے دیگر تمام ریاستی ملکیتی ادا رے خواہ وہ نفع بخش ہیں یا خسارہ زدہ، انہیں پرائیویٹائز کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے تمام…