ماہانہ آرکائیو

اگست 2024

لاہور: سروسز اسپتال کے عملے کی لاپرواہی، مریض کو بیڈ سمیت سڑک پر لے آیا

لاہور میں سروسز اسپتال کا عملہ مریض کو ایک وارڈ سے دوسرے میں شفٹ کرنے کیلئے بیڈ سمیت مین روڈ پر لے آیا۔ سروسز اسپتال میں ایک مریض کو ایمرجنسی سے دوسرے وارڈ میں منتقل کرنے کا مرحلہ آیا تو عملہ اسے ایمبولینس میں لے جانے کی بجائے اس کا…

ثاقب نثار کا جنرل فیض سے رابطوں کا اعتراف، 9 مئی سے اظہار لاتعلقی

اسلام آباد: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے پیر کو سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض سے اپنے رابطے کی تصدیق کی لیکن دوٹوک الفاظ میں کسی بھی غلط کام، 9 مئی کے واقعات یا پی ٹی آئی کی سیاست کسی تعلق ہونے کی تردید کی۔ ثاقب نثار کا…

مظفرآباد آزاد کشمیر سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

آزاد کشمیر میں مظفر آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ وادی نیلم، دھیر کوٹ اور عباس پور سمیت دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی…

لاہور: بے رحم باپ کی بیٹی کو دریا میں پھینکنے کی کوشش، ڈولفن پولیس نے بچالیا

لاہورمیں کٹار بند روڈ پر بے رحم باپ کی جانب سے بیٹی کو دریائے راوی میں پھینکنے کی کوشش کی گئی۔ ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق ڈولفن پولیس کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے لڑکی کو بچا لیا، لڑکی کی شناخت ثانیہ کنول کے نام سے ہوئی۔ پولیس…

تربیلا ڈیم مکمل بھر گیا، پانی کا ذخیرہ 57 لاکھ 66 ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا

ترجمان واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم اپنی پوری سطح 1550 فٹ تک بھر گیا، مکمل بھرنے کے بعد تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 57 لاکھ 66 ہزار ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا ہے۔ ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا ڈیم مکمل بھر…

آج نوجوان پائلٹ نشان حیدر راشد منہاس شہید کا 53 واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے

وطن پر اپنی جان قربان کر کے مثال قائم کرنے والے پائلٹ آفیسر نشان حیدر شہید راشد منہاس کا آج 53 واں یوم شہادت منایا جارہا ہے، پاک فضائیہ کے اس نوجوان نے ملکی دفاع کی ایسی داستان رقم کی جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ 20 اگست 1971 کو راشد…

ملک کے مختلف حصوں میں بارش اورسیلابی ریلوں نے تباہی مچادی

بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، کئی دیہات زیر آب آگئے، کچے مکانات بہہ گئے، فصلیں ڈوب گئیں اور مختلف واقعات میں درجنوں افراد جان کی بازی ہار گئے۔ بلوچستان کے علاقے قلعہ…

امیر جماعت اسلامی نے کسی سیاسی اتحاد کا حصہ بننے سے متعلق واضح فیصلہ سنادیا

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ یہ ہمارا واضح فیصلہ ہے کہ کسی سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے، ہمارا اتحاد نوجوانوں اور عوام کے ساتھ ہوگا۔ جماعت اسلامی کراچی کے دفترمیں ناظمین اور ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے…

ڈی آئی خان، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک

ڈیرا اسماعیل خان کے علاقے درابن روڈ پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان نے گاڑیوں کو لوٹنے کیلئے رکاوٹ لگا رکھی تھی، ہلاک ملزمان سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا…

جہلم میں تعلقہ ہیڈکوارٹر اسپتال کے ٹی بی وارڈ میں آتشزدگی

جہلم میں سوہاوہ کے تعلقہ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے ٹی بی وارڈ میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق فائربریگیڈ کی ٹیم آگ پر قابو پانے میں مصروف ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ آگ بجلی کے ٹرانسفارمر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، ایم ایس ٹی ایچ کیو…