ماہانہ آرکائیو

فروری 2025

پاکستان کی چین سے 3.4ارب ڈالر قرض ری شیڈول کرنے کی درخواست

پاکستان نے چین سے 3.4ارب ڈالر قرض ری شیڈول کرنے کی درخواست کر دی ہے جس پر چینی حکام نے مثبت رویے کا اظہار کیا ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے پاکستان کو 5 بلین ڈالر بیرونی فنانسنگ گیپ کا سامنا ہے۔ آئی ایم ایف کے تین سالہ پروگرام کے لیے فنانسنگ…

کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کا 14 فروری سے پنجاب بھر چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان

مرکزی صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن سلیم پرویز بٹ نے کہا ہے کہ 14 فروری سے پنجاب بھر میں چینی کی فروخت بند کردیں گے، چینی کی فی کلو قیمت میں تین روپے کا اضافہ منظور نہیں۔ سرپرست اعلی مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب حاجی پرویز بٹ نے اپنے…

وفاقی حکومت نے ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ کیلئے کنسورشیم کی پیشکش مسترد کردی

وفاقی حکومت نے ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ کے لیے کنسورشیم کی جانب سے کی گئی حصص کی پیش کش مسترد کر دی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کنسورشیم نے وفاقی حکومت کو 46 فیصد شیئر کی پیش کش کی تھی جبکہ ریزرو قیمت 56 فیصد مقرر تھی لیکن کنسورشیم ریزرو قیمت کے…

زرعی آمدن پر ٹیکس کی مد میں 300 ارب جمع ہونے کی گنجائش ہے، ایف بی آر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کا کہنا ہے زرعی آمدن پر ٹیکس کی مد میں 300 ارب روپے جمع ہونے کی گنجائش ہے اور اس کا پلان بھی آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کر دیا گیا ہے۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کا گوشوارہ 30 ستمبر…

حکومت کا مہنگائی کی شرح کم ہونے کا دعویٰ؛ 13 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں

حکومت نے مہنگائی بڑھنے کی شرح میں کمی کا دعویٰ کیا ہے جب کہ اسی دورانیے میں 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح میں معمولی کمی ہوئی ہے، جس کے…

پہلی بار کسی بھی مالی سال کی پہلی ششماہی میں سب سے زیادہ پیٹرولیم لیوی کی وصولی کا انکشاف

ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کی پہلی ششماہی میں سب سے زیادہ لیوی کی وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔ جولائی تا دسمبر 2024 کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی 549 ارب 41کروڑ روپے سے زائد رہی جس سے رواں مالی سال ملکی تاریخ کی سب سے…

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا دن، 100 انڈیکس میں معمولی اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا اور 100 انڈیکس میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 21 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 10 ہزار 322 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔ آج کاروباری دن…

ایف بی آر ٹیکسز ادائیگی یقینی بنائے بغیر موبائل نہ خریدیں، پی ٹی اے کا مشورہ

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ ایف بی آر ٹیکسز ادائیگی یقینی بنائے بغیر موبائل فون نہ خریدیں۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ موبائل ٹیکس ادائیگی ازخودبینکنگ سسٹم سےکروائیں اور ٹیکس کی ادائیگی میں معاونت…

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں معمولی کمی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 5 پیسے پر بند ہوا۔ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 279 روپے 15 پیسے پر بند ہوا تھا، انٹربینک میں آج ڈالر کی قیمت 10 پیسے…

پاکستان میں سونا مزید مہنگا، 3 لاکھ روپے تولہ سے تجاوز کرگیا

پاکستان میں سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1346 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 46 روپے ہو گئی ہے۔ ایسوسی ایشن…