ماہانہ آرکائیو

اپریل 2025

نوبیل انسٹیٹیوٹ نے عمران خان کی نامزدگی کے دعویٰ کو سیاسی چال قرار دیدیا

نوبیل انسٹی ٹیوٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نوبیل انعام کیلئے نامزدگی کی خبروں کو سیاسی چال قرار دے دیا۔ نوبیل انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر کرسٹیان برگ ہارپ ویکن نے ناروے کے معروف اخبار میں مضمون لکھا جس میں انہوں نے نامزدگی کے دعویٰ پر…

حکومت سندھ کا کل عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

حکومت سندھ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی کے موقع پر 4 اپریل (بروز جمعہ) عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری دفاتر،…

پاکستان کی جانب سے میانمار کے زلزلہ متاثرین کیلئے پہلی امدادی کھیپ متعلقہ حکام کے حوالے

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق میانمار میں زلزلہ متاثرین کے لئے پہلی امدادی کھیپ متعلقہ حکام کے حوالے کر دی گئی۔ ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے میانمار میں زلزلہ متاثرین کے لئے یانگون ایئرپورٹ پر 35 ٹن امدادی سامان…

پی پی کی مختلف شہروں میں 6 کینالزمنصوبے کیخلاف مشعل بردار ریلیاں

پیپلزپارٹی کی مختلف شہروں میں دریائے سندھ پر 6 کینالوں کے منصوبے کے خلاف احتجاجی مشعل بردار ریلیاں نکالی گئیں۔ پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی قیادت میں دریائے سندھ پر 6 کینالوں کے منصوبے کے خلاف میروخان میں بھٹو…

انسانی اسمگلروں سے گٹھ جوڑ پر ایف آئی اے کے 51 ملازمین نوکری سے فارغ

انسانی سمگلروں کے ساتھ مبینہ ملی بھگت کے الزام پر ایف آئی اے کے 51 ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا انکشاف ہوا ہے، یہ ملازمین پچھلے 3 سالوں میں نوکری سے فارغ کیے گئے۔ پارلیمنٹ کو فراہم کر دہ تفصیلات کے مطابق 2022میں6، 2023 میں 4 جبکہ…

کراچی میں جمعہ اور ہفتے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

محکمہ موسمیات نے شہر کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ظاہر کردیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جمعہ اور ہفتے کو درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں جمعہ اور ہفتے کو گرمی کی شدت میں اضافے کی…

امریکا ٹیرف عائد کرے یا نہ کرے، پاکستان کو اپنی ایکسپورٹس بہتر کرنا ہوں گی: ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں تعینات سابق پاکستانی مندوب اور سفارتکار ملیحہ لودھی کا کہنا ہے پاکستانی مصنوعات پر ٹیکس تو ہمیشہ سے تھا، امریکی ٹیرف سے دنیا میں تجارتی جنگ شروع ہو جائے گی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان، چین اور ترکیہ سمیت دنیا کے…

کراچی:کورنگی کریک میں بورنگ کے دوران گڑھے میں لگی آگ 6 روز بعد بھی بجھ نہ سکی

کورنگی کریک میں گڑھے میں لگی آگ 6 روز بعد بھی نہ بجھائی جاسکی۔ کراچی کے علاقے کورنگی کریک کے ایک پلاٹ میں لگنے والی آگ بدستور 6 روز بعد بھی لگی ہوئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے پلاٹ کو بند کردیا گیا ہے جب کہ…

علیمہ خان نے عمران خان سے مخصوص لوگوں کی ملاقات پر سوالات اٹھا دیے

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی سے مخصوص لوگوں کی ملاقات پر سوالات اٹھادیے۔ گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں عمران خان سے صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور ان کے مشیر برائے…

عاصم افتخار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا منصب سنبھال لیا

عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا منصب سنبھال لیا۔ عاصم افتخار احمد نے 31 مارچ 2025 کو اپنی مدت مکمل کرنے کے بعد اس منصب سے سبکدوش ہونے والے سفیر منیر اکرم کی جگہ لی ہے۔ سفیر عاصم افتخار احمد نے یو این…