ماہانہ آرکائیو

اپریل 2025

ٹرمپ نے دنیا میں ٹیرف جنگ پھیلا دی، پاکستان سمیت 25 ممالک پر جوابی ٹیکس عائد

امریکا نے ٹیرف جنگ کو دنیا بھر میں پھیلا دیا، پاکستان سمیت 25 ممالک پر جوابی ٹیرف لگا دیا۔ امریکی صدر نے پاکستان پر 29 فیصد جوابی ٹیرف لگانے کا اعلان کیا اور کہا کہ پاکستان ہم سے 58 فیصد ٹیرف چارج کرتا ہے، امریکا بھارت پر 26، چین پر 34،…

یورپی ممالک نے ٹرمپ ٹیرف کو تجارتی جنگ قرار دے دیا

آسٹریلیا نے امریکا کی جانب سے عائد جوابی ٹیرف کو غیر ضروری قرار دے دیا۔ جرمن کیمیکل انڈسٹری نے ٹیرف سے متعلق امریکی حکومت کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا، کینیڈا کے وزیراعظم نے ٹرمپ ٹیرف کو تجارتی جنگ قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ صدرٹرمپ…

ٹرمپ انتظامیہ کا یوٹرن: پاکستان سمیت 40 سے زائد ممالک پر ویزا پابندیاں روک دیں

ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان سمیت 40 سے زائد ممالک کے شہریوں پر ویزا پابندیوں کے نفاذ کو روک دیا۔ یہ متنازع سفری پابندی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 جنوری کو جاری کردہ ایک ایگزیکٹو آرڈر کے تحت تجویز کی گئی تھی جس کا مقصد امریکا کو دہشت گردی اور…

بھارت روس کو حساس ٹیکنالوجی و اسلحہ فراہم کرنیوالا سپلائر: نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ

نیویارک ٹائمز کی تازہ رپورٹ نے بھارتی حکومت کے جنگی جنون اور فسطایت کو بے نقاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے حساس ٹیکنالوجی اور اسلحہ روس کو فراہم کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی ایرو اسپیس کمپنی ایچ آر اسمتھ گروپ کی ’’ٹیک ٹیسٹ‘‘…

امریکی وزیر خارجہ کا سٹوڈنٹ ویزا کیلئے درخواست دہندگان کی مزید چھان بین کا حکم

امریکی وزیر خارجہ نے سٹوڈنٹ ویزا کیلئے درخواست دہندگان کی مزید چھان بین کا حکم دے دیا۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ سفارت کار سٹوڈنٹ ویزا کیلئے درخواست دہندگان کے سوشل میڈیا مواد کی چھان بین کریں۔ مارکوروبیو کا کہنا ہے کہ…

ایران کی ٹرمپ کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کیخلاف سلامتی کونسل میں شکایت

ایران نے ٹرمپ کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کیخلاف سلامتی کونسل میں شکایت کردی۔ ایران نے ٹرمپ کے بیانات کو بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا، اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر نے کہا کہ اگر امریکی یا اسرائیلی…

امریکا کی 23 ریاستوں کا ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف مقدمہ دائر

صحت کے شعبے میں فنڈز کی کٹوتی پر امریکا کی 23 ریاستوں نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔ مقدمے میں ٹرمپ انتظامیہ پر الزام عائد کیا گیا کہ فنڈز کی کٹوتی سے عوامی صحت کے شعبے کو شدید نقصان پہنچے گا۔ مقدمہ دائر کرنے والی ریاستوں…

میانمار میں خوفناک زلزلے سے ہلاکتیں 2 ہزار 800 سے تجاوز کر گئیں

میانمار میں خوفناک زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 800 سے تجاوز کر گئی۔ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش جاری، خانہ جنگی امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ کا باعث بن رہی ہے، متاثرہ علاقوں میں پانی، خوراک اور طبی امداد کی شدید قلت پیدا ہوگئی۔…

اسرائیل کی غزہ کے مختلف علاقے صیہونی ریاست میں شامل کرنے کی دھمکی

اسرائیل کی جنگ بندی کے باوجود غزہ پر جاری تازہ بمباری کی وجہ بتاتے ہوئے وزیردفاع نے اپنے جارحانہ مذموم عزائم کھل کر بتادیئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اعلان کیا کہ غزہ کے جنوبی علاقوں میں فوجی کارروائیوں میں…

روس نے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی تجاویز مسترد کردیں

روس نے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی تجاویز کو مسترد کر دیا، یہ کہتے ہوئے کہ یہ تجاویز تنازع کے بنیادی مسائل کا حل پیش نہیں کرتیں۔ روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ امریکا کی پیش کردہ تجاویز روس کے اہم…