سلطان ازلان شاہ کپ میں تین پاکستانی آفیشلز کی تعیناتی خوش آئندقرار

0 114

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر شہلا رضا نے سلطان ازلان شاہ کپ میں تین پاکستانی آفیشلز کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ انہوں کہا کہ یہ پاکستان کے لئے فخر کی بات ہے کہ انٹرنیشنل ایونٹ میں کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل آفیشلز اور ایمپائر بھی پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔

انہوں نے ضیاالدین خان برکی اور حمزہ طفیل کی بطور ٹیکنیکل آفیشل جبکہ یاسر خورشید کی بطور ایمپائر تقرری پر انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن ، ایشین ہاکی فیڈریشن سمیت ملائشین ہاکی فیڈریشن کا شکریہ بھی ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل آفیشل ضیاالدین خان برکی اور ایمپائر یاسرخورشید پہلے سے ہی انٹرنیشنل پینل پر موجود ہیں جبکہ ٹیکنیکل آفیشل حمزہ طفیل پہلی بار انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کے لئے تعینات کئے گئے ہیں۔ جس کے لئے ان آفیشلز کو پاکستان کی نمائندگی کرنے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.