امریکا اور اردن نے صیہونی حکومت کیجانب جانیوالے درجنوں ایرانی ڈرون مار گرائے

0 96

ایران کی جانب سے صیہونی حکومت پر فائر کیے گئے ڈرون اور کروز میزائلز کے حملوں کے بعد امریکا اور اردن نے صیہونی حکومت جانے والے کئی ایرانی ڈرونز مار گرائے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق امریکی لڑاکا طیاروں نے صیہونی حکومت کی جانب پرواز کرنے والے درجنوں ایرانی ڈرونز کو تباہ کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی لڑاکا طیاروں نے اردن سرحد کے قریب متعدد ایرانی ڈرونز مار گرائے۔

دوسری جانب سکیورٹی ذرائع کے مطابق اردن کے جیٹ طیاروں نے بھی شمالی اور وسطی اردن سے صیہونی حکومت کی طرف جاتے درجنوں ایرانی ڈرونز کو مار گرایا۔

ایرانی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اردن کی جانب سے صیہونی حمایت میں جوابی حملوں پرنظر ہے، اردن ہمارا اگلا ہدف ہوسکتا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکا کو خبر دار کیا ہے کہ امریکا صیہونی حکومت کی حمایت نہ کرے اور ایران کے مفادات کو بھی نقصان نہ پہنچائے۔

واضح رہے کہ ایران نے صیہونی حکومت پر براہ راست ڈرون حملے کیے ہیں، ایرانی پاسدران انقلاب نے صیہونی حکومت پر حملے کی باضابطہ تصدیق کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران نے صیہونی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، گولان کی پہاڑیوں اور شام کے قریب صیہونی فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا۔

دوسری جانب صیہونی حکومت نے بھی تصدیق کی ہے کہ درجنوں UAVs ڈرونز ایران سے روانہ ہوئے اور صیہونی حکومت کے لیے اپنا راستہ بنا رہے ہیں۔

صیہونی فوجی ترجمان کے مطابق ایران نے اپنی سرزمین سے صیہونی حکومت کی سرزمین کی طرف بغیر پائلٹ کے طیارے روانہ کیے ۔انہوں نے اپیل کی کہ عوام سے کہا جاتا ہے کہ وہ ہوشیار رہیں اور ہوم فرنٹ کمانڈ کی ہدایات پر عمل کریں، ہم کوشش کریں گے کہ UAVs کو صیہونی حکومت کی سرزمین تک پہنچنے سے روکا جائے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.