امریکی صدر کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، بائیڈن کا عالمی چیلنجز سے ملکر نمٹنے پر زور

امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کر کے دونوں ممالک کے تعلقات میں مسابقت کو ذمہ داری سے سنبھالنے اور بحالی کا سلسلہ برقرار رکھنے پر زور دیا۔ ایسے وقت میں جب مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان…

کینیڈا میں خالصتان کے قیام کیلئے اگلا مرحلہ آج شروع کیا جائے گا

خالصتان تحریک کے رہنما گرمیت سنگھ کا کہنا ہے کہ خالصتان کے قیام کیلئے اگلا مرحلہ کینیڈا میں آج سے شروع کیا جائے گا۔ گرمیت سنگھ کا کہنا تھا کہ ریفرنڈم کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، وینکوور میں گرونانک سنگھ سکھ گرودوارہ کے…

دس لاکھ لوگوں کا جبری انخلا اور بچوں کو نشانہ بنانا کونسا حق دفاع ہے؟ حسام زملط

برطانیہ میں فلسطینی مشن کے سربراہ حسام زملط نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل انسانیت کے خلاف جرائم کررہا ہے، عالمی برادری ان جرائم کو روکنے میں ناکام ہوچکی ہے، اس پر بھی ہم سن رہے ہیں کہ اسرائیل کو حق دفاع ہے، بچوں کو نشانہ بنانا کہاں…

آئرلینڈ نے بھی فلسطینیوں کے حق میں، اسرائیلی مظالم کیخلاف آواز بلند کردی

آئرلینڈ کے خارجی و دفاعی امور کے ترجمان میٹ کارتھی نے غزہ کے مظلوم عوام کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے فلسطینیوں کے حق دفاع کا سوال اٹھادیا۔آئرش پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے میٹ کارتھی نے کہا کہ دہائیوں سے جاری اسرائیلی مظالم کے…

کیا مغرب پھر صلیب و ہلال کی جنگ چاہتا ہے؟ ایسی کوشش کی تو جان لے ہم زندہ ہیں، اردوان

ترک صدر رجب طیب اردوان نےغزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری پر خاموش تماشائی بننے والے مغربی ممالک کے دوہرے معیار پر سخت تنقید کی ہے اور کہا ہےکہ کیا مغرب ایک بار پھر صلیب اور ہلال کی جنگ چاہتا ہے، اگر مغرب نے ایسی کوشش کی تو جان لےکہ ہم ابھی…

اسرائیل کو غزہ میں جنگ مہنگی پڑگئی، معیشت پر برے اثرات پڑنے لگے

مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں جنگ کے اسرائیل کی معیشت پر برے اثرات پڑنے لگے۔ اسرائیلی ماہرین معیشت کے مطابق اسرائیل کا جنگی نقصان 17 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا جبکہ معاشی ماہرین نے اسرائیلی ریاست کے نقصان کا تخمینہ7 ارب ڈالر سے…

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف استنبول اور لندن سمیت دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے

غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور مظالم کے خلاف استنبول اور لندن سمیت دنیا کے مختلف شہروں میں آج بڑے مظاہرے کیے گئے جن میں میں لوگوں کی بڑی تعداد فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکل آئی۔ اسرائیلی جارحیت اور مظالم کے خلاف…

اردوان کا سخت بیان، اسرائیل کا ترکیہ سے سفارتی تعلقات کا ازسرنو جائزہ لینے کا اعلان

اسرائیل کو غزہ میں جارحیت پر تنقید بھی بُری لگنے لگی اور ترکیہ کی جانب سے سخت بیانات پر اسرائیلی وزیرخارجہ ایلی کوہن بھڑک اٹھے۔غزہ پر اسرائیلی بمباری کے خلاف استنبول میں فلسطین ریلی ہوئی جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی اور…

ایلون مسک کا غزہ میں اسٹارلنک کے ذریعے انٹرنیٹ فراہمی کا اعلان

اسرائیلی فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری سے مواصلاتی نظام مکمل تباہ ہوگیا ہے جس کے باعث امدادی سرگرمیاں بھی معطل ہوگئی ہیں، ایسے میں ایلون مسک نے سیٹلائٹ کے ذریعے انٹرنیٹ فراہم کرنے والی اپنی کمپنی اسٹارلنک کے ذریعے غزہ میں انٹرنیٹ فراہم…

عوام کو مہنگائی سے نجات دلانا اولین ترجیح ہے: شہباز شریف

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک کو معاشی قوت بنائیں گے جبکہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلانا اولین ترجیح ہے۔ گزشتہ روز شہباز شریف نے پارٹی رہنما امیر مقام اور مدثر قیوم ناہرہ سے ملاقات…