غزہ، 2750 فلسطینی شہید ، مردہ خانوں میں جگہ کم پڑگئی

اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں میں 1030 بچے بھی شامل ہیں جب کہ 9 ہزار 700 افراد زخمی اور 3 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں، دوسری جانب حماس کے طوفان الاقصیٰ آپریشن میں اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد 1400 ہوگئی اور 4000 زخمی ہیں۔ …

اسرائیل فلسطینیوں کو بھوکا، پیاسا مارنے پر تُل گیا، غزہ میں غذ ائی قلت

غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کر گیا ہے جہاں پانی، غذا اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے، امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کا گلا گھونٹا جارہا ہے، لگتا ہے دنیا انسانیت کھوچکی ہے۔ غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کرگیا، اسپتال چلانے…

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا مصر اور اردن کا دورہ

امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کے موقع پر مصری صدر نے غزہ کی سویلین آبادی پر اسرائیلی بمباری کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل دفاع سے کافی آگے بڑھ چکا ہے اب وہ اجتماعی سزا پر اتر آیا ہے۔ مصری صدر سے ملاقات کے بعد امریکی وزیر خارجہ…

اسرائیل نے اپنے جرائم نہ روکے تو صورت حال پیچیدہ ہو گی، ایران

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور فرانسیسی صدر میکرون کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ فرانس فلسطینیوں کو اسرائیل کی جارحیت سے بچانے میں مدد کرے۔ دوحہ میں قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی سے ملاقا ت میں…

ملک میں پٹرول 40 اور ڈیزل 15 روپے فی لیٹر سستا ہو گیا

وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 283 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہوگی،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 15 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 303 روپے 18 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ مٹی کےتیل نئی قیمت 214 روپے 85 پیسے ہوگی…

پاکستان کی چین کو برآمدات میں 100 فیصد اضافہ

گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال ستمبر میں پاکستان کی چین کو برآمدات کی مجموعی مالیت 350 ملین ڈالر رہی۔ گوادر پرو کے مطابق ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر 2023 میں پاکستان کی…

معاشی بحالی کیلئےبرآمدی پالیسی میں بہتری ضروری قرار

رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران ٹیکس کی وصولیاں 1,183 ارب روپے کے ہدف سے بڑھ گئیں، اور مجموعی طور پر 1,207 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا۔ انکم ٹیکس کی شرح میں 41 فیصد اضافہ ہوا اور انکم ٹیکس کی مالیت 347 ارب روپے سے بڑھ کر 488 ارب…

وفات کے بعد فیملی پنشن کی مدت 10 سال کرنیکی تجویز

خام پنشن کا زیادہ سے زیادہ 25فیصد تک کمیوٹ ، کیلکولیشن آخری 36 ماہ کی قابل پنشن رقم کے 70فیصدکی بنیاد پر ہو گی وفات پانے والے ریٹائرڈ ملازم کا کوئی بچہ معذور ہونے کی صورت میں غیر معینہ مدت کیلیے اسے فیملی پنشن ملے گی، وزارتِ خزانہ نے…

پاکستان کی مثبت کریڈٹ ریٹنگ کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہیں، وزیر خزانہ

نگران وفاقی وزیر برائے خزانہ شمشاد اختر کا کہناہےکہ حکومت سرمایہ کاروں کے اعتماد کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہے۔ نگران وفاقی وزیر برائے خزانہ، محصولات، اور اقتصادی امور، ڈاکٹر شمشاد اختر نے اپنے دورہ مراکش کے دوران انڈیپینڈنٹ کریڈٹ ریٹنگ…

رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ، سپریم کورٹ ملازمین کی تفصیلات کی درخواست منظور

سپریم کورٹ نے رجسٹرار آفس کو سپریم کورٹ ملازمین کی معلومات فراہم کرنےکا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 7 دنوں میں معلومات درخواست گزار کو فراہم کی جائیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کا اطلاق سپریم کورٹ پر نہیں…