ترک دارالحکومت میں دہشتگرد حملے کی کوشش ناکام، 2 حملہ آور ہلاک

انقرہ میں ترک پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب دھماکا ہوا تھا جس سے 2 افراد زخمی ہوگئے،دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ ترکیہ کے وزیر داخلہ Ali Yerlikaya نے بتایا کہ وزارت داخلہ کی عمارت کے دروازے پر 2 دہشتگرد ایک گاڑی میں پہنچے…

بھارتی جارحیت میں مزید 2 کشمیری شہید،1ماہ میں تعداد 13 ہوگئی

جنت نظیر وادی کے ضلع کپواڑا میں قابض بھارتی فوج نے ضلع ماچل میں سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور 2 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ قابض بھارتی فوج نے نوجوانوں کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر گولیاں مار کر شہید کردیا۔…

امریکی کانگریس، پاکستانی امداد پر پابندی کی کوشش ناکام

کانگریس ممبران شیلا جیکشن لی اور باربرالی نے پاکستان کی امداد جاری رکھنے کے حق میں دلائل دیئے،ریاست ٹینیسی کے ری پبلکن اینڈی اوگلز نے پابندی لگانے کی تجویز پیش کی تھی۔ ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز کے 298اراکین نے اقدام کے خلاف جبکہ 132اراکین…

بھارت میں افغان سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان

افغانستان کے سفارتخانے کی جانب سے بھارتی وزارت خارجہ کو ایک خط ارسال کیا گیا ،جس میں سفارتخانے کی سرگرمیاں بند کرنے کا فیصلہ عملے کی قلت، وسائل کی کمی اور بھارتی حکومت کے عدم تعاون کو قرار دیا گیا۔ بھارت میں افغانستان کے سفارتخانے کے بند…

برطانیہ میں بھارتی ہائی کمشنر کو گوردوارے میں داخلے سے روک دیا گیا

بھارتی ہائی کمشنر نے گاڑی سے اترنے کی کوشش کی تاہم سکھ نوجوانوں نے بھارتی ہائی کمشنر کوپارکنگ میں ہی روک دیا، گوردوارے کی جانب نہیں جانے دیا ، بھارتی ہائی کمشنر واپس چلےگئے۔ کینیڈا میں خالصتان کے حامی سکھ رہنما کے قتل کے بعد دنیا بھر میں…

ڈالر کی غیر قانونی تجارت کے خلاف کریک ڈاؤن ، ستمبر میں روپیہ نمبر ون پر رہا

ستمبر میں پاکستانی کرنسی کی کار کردگی بہترین رہی اور روپے نے دنیا بھر کی کرنسیوں کو پیچھے چھوڑ دیا، ایک ماہ میں ڈالر کے مقابلے پر پاکستانی کرنسی میں 6.2 فیصد بہتری آئی ہے، ستمبر میں پاکستانی روپیہ دنیا کی نمبر ون کرنسی رہا۔ حکومتی…

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 21 روپے کا اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ اکتوبر 2023 کیلئے ایل پی جی کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 21 روپے اور گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 246 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ اوگرا کے مطابق…

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

وزارت خزانہ کےنوٹیفکیشن کے مطابق فی لیٹر پٹرول کی 8 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 323 روپے38 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی، پیٹرول پر لیوی 60 روپے اور ڈیزل پر 50 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی…

حکومت کا پرچون، زراعت اور رئیل اسٹیٹ پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ

نگران حکومت نے ایف بی آر کا 92 کھرب روپے کا ٹیکس ہدف پورا کرنے کےلیےدو سال میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 15فیصدپر لائے گی۔ غیر منقولہ املاک پر کیپیٹل گینز ٹیکس کو معقول بنانا بھی کارڈ ز پر ہے جس سے اشارے ملتے ہیں کہ اس میں مزید اضافہ…

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع، نوٹیفکیشن جاری

ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید کسی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی لہذا ٹیکس دہندگان اس مقررہ تاریخ تک اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرادیں۔ ایف بی آر کو 30 ستمبر کی رات تک اٹھارہ لاکھ نوے ہزار انکم…