غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی جانیں بچانے کیلئے اسرائیل کرائے کے فوجی بھرتی کرنے لگا

مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں اسرائیل اپنے فوجیوں کی جانیں بچانے کے لیے فرانس سے کرائے کے ( پرائیوٹ) فوجیوں کی بھرتی شروع کر دی۔ ہسپانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں جنگ کیلئے اسرائیل نے فرانس کے کرائے کے پرائیوٹ فوجی بھرتی کیے ہیں…

اسرائیلی بمباری سے غزہ کے سب سے بڑے اسپتال کا سولر سسٹم تباہ

اسرائیل کی جانب سے غزہ کے سب سے بڑے طبی مرکز الشفا اسپتال کے سولر پینل سسٹم کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے جس کے باعث اسپتال میں توانائی حاصل کرنےکا واحد ذریعہ بھی تباہ ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے 33 میں سے 16 اسپتال اسرائیلی بمباری…

پنجاب بھر سے 800 سے زائد غیر قانونی غیر ملکی زیر حراست

پنجاب بھر سے اب تک 800 سے زائد غیر قانونی غیر ملکیوں کو حراست میں لیا جاچکا ہے،پولیس کے مطابق لاہور میں غیر قانونی طورپر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ پولیس کے مطابق 700 سے زائد غیر ملکیوں کی اسکریننگ بھی مکمل ہوچکی ہے جب کہ…

گوادر میں پہاڑی سرنگوں میں چھپائی 1800 کلو منشیات پکڑی گئی

انسداد منشیات فورس کے ترجمان کے مطابق گوادر میں اے این ایف نے منشیات اسمگلر گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 1788 کلو گرام منشیات برآمد کر لی۔ منشیات میں 1740 کلو چرس، 28 کلوآئس اور 20 کلو گرام مارفین شامل ہیں،بر آمد کردہ…

پی ٹی آئی کا قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں ملک بھر سے حصہ لینےکا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ تحریک انصاف ملک بھر میں ہر حلقے میں اپنا امیدوار نامزد کرےگی۔ چیئرمین پی ٹی آئی جیل سے رہا ہوکر انتخابات میں قوم کی قیادت کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی کو قید…

غزہ پر جارحیت، جنوبی افریقا نے اسرائیل سے تمام سفارتکاروں کو واپس بلالیا

غزہ پر جارحیت کا سلسلہ برقرار رکھنے پر جنوبی افریقا نے اسرائیل سے اپنے سفارتی عملے کو واپس بلالیا۔ جنوبی افریقی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ غزہ کی صورتحال کے باعث وہ اپنے تمام سفارتکاروں کو اسرائیل سے واپس بلا رہی ہے۔ صدارتی…

ن لیگ میں موجود ہوں مگر نئے الیکشن میں حصہ لینے کا قائل نہیں، شاہد خاقان

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مجھے مسلم لیگ ن کے اجلاس میں بلایا نہیں گیا، میں نے شہباز شریف کو خود کہہ دیا تھا کہ مجھے پارٹی امور سے علیحدہ رکھیں۔ میں نے پہلے سے کہہ دیا تھا کہ پارٹی میں اگلی نسل آئے…

امریکا نے جوہری آبدوز مشرق وسطیٰ بھیج دی

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام کا کہنا ہے کہ امریکا نے جوہری آبدوز مشرق وسطیٰ بھیج دی ہے۔ سینٹ کام نے مشرق وسطیٰ کے لیے اوہائیو کلاس جوہری آبدوز کے پہنچنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکا پہلے ہی دو طیارہ بردار بحری جہاز مشرق وسطیٰ بھیج…

شہباز کا خالد مقبول کو فون، نواز شریف سے ملاقات کیلئے بلالیا

ایم کیو ایم پاکستان کا وفد ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں میاں نواز شریف سے ملاقات کرے گا، وفد میں سینیئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال بھی شامل ہوں گے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور 8 فروری 2024 کو…

لبنان سے 30 میزائل صیہونی حکومت کی طرف داغ دیئے گئے

غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان سے اسرائیل کی طرف 30 میزائل داغے گئے ہیں۔ الجزیرہ چینل نے غاصب صیہونی حکومت کی فوج کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ لبنان سے غاصب اسرائیل کے شمالی علاقوں کی طرف 30 میزائل فائر کئے گئے ہیں۔…