گلیشیئر پگھلنے سے ڈیڑھ ارب سے زائد لوگوں کا روزگار خطرے میں ہے: ایشین ڈیولپمنٹ بینک

ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) نے خبردار کردیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث گلیشیئر پگھلنے سے ایک ارب 60 کروڑ سے زائد لوگوں کے ذریعہ معاش کا تحفظ خطرے میں آ گیا ہے۔ اے ڈی بی کی منیجنگ ڈائریکٹرجنرل ووچونگ امز نے اپنے ایک بیان میں کہا…

نیویارک: سسرال کے 4 افراد کو قتل کرنے والا چاقو بردار شخص پولیس فائرنگ میں ہلاک

امریکی شہر نیویارک کے علاقے کوئینز میں اپنے سسرالیوں کے گھر پر حملہ کرکے دو بچوں سمیت چار افراد کو قتل کرنے والا چاقو بردار شخص پولیس کی فائرنگ میں ہلاک ہو گیا۔ نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ ایک بچی نے ایمرجنسی نمبر پر کال کرکے اطلاع دی کہ…

صیہونی حکومت حماس جنگ، رفح کراسنگ سے دوہری شہریت والے 871 افراد مصر پہنچ گئے

مصری حکام نے تصدیق کردی ہے کہ عارضی جنگ بندی کے خاتمے اور غزہ پر دوبارہ صیہونی جارحیت کے آغاز کے بعد 871 دوہری شہریت کے حامل شہری رفح کراسنگ کے رستے مصر پہنچ گئے ہیں۔ مصری حکام نے بتایا کہ ہفتے اور اتوار کے روز مصر پہنچنے والے دوہری…

انڈرانوائسنگ اور اوورانوائسنگ روکنے کیلئے مختلف ممالک سے معاہدے کا فیصلہ

ایف بی آر ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے پاکستان کے اہم درآمدی پارٹنرز کے ساتھ الیکٹرانک ڈیٹا انٹرچینج قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات، سنگاپور، ہانگ کانگ اور افغانستان کے ساتھ الیکٹرانک ڈیٹا انٹرچینج کے معاہدے کرنے کا فیصلہ…

بھارت: ریاستی انتخابات میں بے جے پی نے چار میں سے تین ریاستوں میں کامیابی سمیٹ لی

بھارت کی چار اہم ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں تین ریاستوں میں مرکزی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے فتح سمیٹ لی کانگریس کے حصے میں صرف ایک ریاست آئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق غیر سرکاری نتائج کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش،…

یمن کے حوثی گروپ کا بحیرہ احمر میں صیہونی جہازوں پر حملوں کا دعویٰ

یمن کے حوثی گروپ نے بحیرہ احمر میں صیہونی جہازوں پر حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔ اتوار کو امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بحیرہ احمر میں امریکی جنگی جہاز اور دیگر تجارتی بحری جہازوں پر حملے ہوئے ہیں۔ غیر ملکی…

امریکی مسلمانوں نے بائیڈن کو دوبارہ صدارتی دوڑ میں شمولیت سے روکنےکیلئے مہم شروع کردی

غزہ کے معصوم فلسطینیوں پر وحشیانہ بم باری کرنے والے صیہونی حکومت کی حمایت امریکی صدر بائیڈن کو مہنگی پڑگئی ہے۔ بائیڈن کو دوبارہ صدارت کی دوڑ میں شامل ہونے سے روکنے کے لیے امریکا کے مسلمان رہنماؤں نے بائیڈن کو روکوAbandonBide مہم شروع کر…

کندھ کوٹ،انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

پولیس کے مطابق کندھ کوٹ میں انڈس ہائی وےکیڈٹ کالج کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں وین اور ٹکر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور حادثے کے 9…

غزہ کے معصوم بچے صیہونی حملوں میں زخمی ہونے کے بعد ایک دوسرے کو خود تسلی دینے لگے

غزہ کے معصوم بچے صیہونی حملوں میں زخمی ہونے کے بعد ایک دوسرے کو خود تسلی دینے لگے۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ساتھ عارضی جنگ بندی کا معاہدہ ختم ہونے کے بعد سے صیہونی کی غزہ اور دیگر قابض علاقوں پر بدترین بمباری جاری ہے۔ صیہونی…

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 62 ہزار عبور کر گیا

کاروباری ہفتے کے پہلے روز آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز سے ہی 100 انڈیکس میں زبر دست تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 758 پوائنٹس اضافے سے 62449 پر پہنچ گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کئی روز سے کاروبار کا زبردست…