غزہ میں جنگ بندی کی بحالی کیلئے مذاکرات جاری ہیں: قطر

قطر نے غزہ میں جنگ بندی کے فوری بعد اسرائیلی جارحیت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ قطر کی وزارت خارجہ کی جانب سےجاری بیان میں غزہ میں جنگ بندی میں توسیع سے متعلق کسی فیصلے پر نہ پہنچنے اور جنگ بندی کے فوری بعد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر افسوس…

سکھ رہنماؤں کے قتل اور سازش پر بھارت کے خلاف عالمی دباؤ بڑھ گیا

سکھ رہنماؤں کے قتل اور سازش پر بھارت کے خلاف عالمی دباؤ بڑھ گیا۔ امریکا میں بھارتی شخص پر سکھ رہنما کے قتل کی سازش کی فردِ جرم کے بعد کینیڈا نے بھی بھارت سے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس کی تحقیقات میں مزید تعاون کا مطالبہ کردیا۔…

میرے قتل کی سازش پر امریکی الزامات نریندر مودی پر فرد جرم ہیں: سکھ رہنما

مودی سرکار کے ہاتھوں قتل سے بال بال بچنے والے خالصتان تحریک کے رہنما گورپتونت سنگھ پنوں نے امریکی الزامات بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر فرد جرم قرار دے دیے۔ خالصتان تحریک کے رہنما گورپتونت سنگھ پنوں نے امریکا میں اپنے قتل کی سازش پر…

عوام ملک کی قسمت تقسیم کی سیاست کرنیوالے دو افراد کے حوالے نہ کریں ،بلاول

بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں بلوچستان بار کونسل سے خطاب میں کہا کہ بتایا جارہا ہے جو تین بار وزیراعظم بنا چوتھی بار وزیراعظم بن کر ملک کو مشکلات سے نکالے گا۔ میرا اعتراض بزرگ ہونے پر نہیں، بزرگ ہوکر ملک کیلئے نئی سمت کا تعین کرسکتے…

حماس نے جنگ بندی کے ساتویں روز مزید 8 صیہونی یرغمالی رہا کردیے

حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان قطر اور مصر کی ثالثی میں ہونے والی عارضی جنگ بندی کے ساتویں روز حماس نے مزید 8 صیہونیوںکو رہا کردیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حماس نے پہلے فرانس کی دوہری شہریت کی حامل 21 سالہ لڑکی اور 40 سالہ خاتون کو…

قطر ائیرپورٹ پر جرمن صدرکو آدھا گھنٹہ انتظار کیوں کرنا پڑا؟

وقت سے پہلے قطر پہنچنے پر جرمن صدر کو آدھا گھنٹے تک قطر ائیرپورٹ پر انتظار کرنا پڑگیا۔ حماس کی قید میں جرمن قیدیوں کی رہائی کے مذاکرات کے لیے جرمن صدر قطر پہنچے تو سکیورٹی بھی تھی، ریڈ کارپٹ بھی تھا، پر باضابطہ استقبال کے لیے قطری اہل…

پاکستان میں اس سال اب تک ایچ آئی وی کے 9 ہزار سے زائد نئے مریضوں کا انکشاف

پاکستان میں اس سال اب تک ایچ آئی وی کے 9 ہزار 284 نئے مریضوں کا انکشاف ہوا ہے، جب کہ اس سے قبل 2022 میں بھی ایچ آئی وی کے 10ہزار سے زیادہ کیسز سامنے آئے تھے۔ وزارت صحت کا بتانا ہےکہ ایچ آئی وی کے سب سے زیادہ کیسز پنجاب اور سندھ سے…

پی سی بی نے سابق کرکٹرز کو اہم ذمہ داریاں دیدیں

کامران اکمل، راؤ افتخار انجم اور سلمان بٹ کو چیف سلیکٹر وہاب ریاض کا کنسلٹنٹ مقرر کردیا گیا،تینوں 12 جنوری سے نیوزی لینڈ میں ہونے والی 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز ان کا پہلا اسائنمنٹ ہو گی۔ یہ تینوں اراکین سلیکشن ڈیوٹی نہ ہونے…

کوپ 28 کانفرنس: اقوام عالم نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے فنڈ کی باضابطہ منظوری دیدی

اقوام عالم نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے فنڈ کی باضابطہ منظوری دیدی۔ عالمی ماحولیاتی کانفرنس کوپ 28 کا دبئی ایکسپو میں آغاز ہوگیا، جمرات کو کانفرنس کے پہلے روز غزہ کے شہدا کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ کانفرنس میں…

سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 31ڈالر کے اضافے سے 2091 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3100روپے بڑھ کر 223600روپے ہوگئی اور دس گرام سونے کی قیمت 2658روپے بڑھ…