الیکشن کی انتخابی مہم کا آج آخری روز، بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کام بھی مکمل

8 فروری کو ہونے والے الیکشن کی انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے، انتخابات کے لیے 26 کروڑ بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کام بھی مکمل کر لیا گیا۔ انتخابی مہم کا وقت آج رات 12 بجے ختم ہوجائے گا، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی…

گیس کی قیمتوں میں یکم جنوری سے دوسرا اضافہ کر دیا گیا

اوگرا نے یکم جنوری سے گیس قیمتوں میں اضافہ کردیا جس میں سوئی سدرن کیلئے 8.57 فیصد اور سوئی ناردرن کیلئے 35.13 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، اس کے ذریعے 98 ارب روپے کا خسارا پورا کیا جائیگا۔ بھاری اور ناقابل برداشت بل وصول کرنے والے گیس…

عمران خان اور شاہ محمود کیخلاف آج ایک اور مقدمے میں فرد جرم عائد ہونے کا امکان

9 مئی کے واقعات سے متعلق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف آج اڈیالہ جیل میں سماعت کریں گے، 9 مئی کے واقعات سے متعلق کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف فرد جرم عائد ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ…

حب میں پیپلزپارٹی کے انتخابی کیمپ پر دستی بم حملے میں 3 افراد زخمی

خاران میں بھی 2 اسکولوں اور واپڈا آفس پردستی بم حملہ ہوا، باب بلوچستان کے قریب پیپلزپارٹی کے انتخابی کیمپ پر دستی بم حملے میں 3 افراد زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ مستونگ میں بھی پیپلزپارٹی اور پنجگور میں…

مرکزی علماء کونسل کی تمام قومی اور صوبائی حلقوں میں ن لیگ کے امیدواروں کی حمایت

این اے 98 سمندری سے مرکزی علماء کونسل کے حمایت یافتہ امیدوار بھی ن لیگ کے حق میں دستبردار ہو گئے۔ ادھر کراچی میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 سے متحدہ قومی موومنٹ کے امین الحق کے حق میں دستبردار ہوگئے۔…

عام انتخابات سے 3 روز قبل الیکشن کمیشن کے ترجمان تبدیل

ترجمان الیکشن کمیشن سید ندیم حیدر کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور ان کی جگہ الیکشن کمیشن کے جینڈر ونگ کی ایڈیشنل ڈی جی نگہت صدیقی الیکشن کمیشن کی نئی ترجمان مقرر کی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی نئی ترجمان کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا…

بھارتی دہشتگردی ہماری سرزمین تک پھیل چکی، شہریوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےکہا ہےکہ بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی ہماری سرزمین پر پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنانے تک پھیل چکی ہے، پاکستان ایسی تمام کوششوں کو بے نقاب کرتا رہےگا اور اپنے شہریوں کی حفاظت یقینی بنائےگا۔ نگران وزیراعظم…

پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ ختم، نئی حکومت آئی ایم ایف سے نیا معاہدہ کرسکتی ہے، امریکی جریدہ

امریکی جریدے نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر تبصرے میں کہا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرے ختم ہوگیا، سرمایہ کار عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے فنڈنگ کے معاہدے کے لیے ایک نئے لیڈر کا انتظار کر رہے ہیں۔ پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام…

الیکشن کمیشن کی ووٹرز کیلئے ہدایات جاری

عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے ووٹرز کو ہدایات جاری کی ہیں جس کے مطابق ووٹ ڈالنےکے لیے اصلی شناختی کارڈکا ساتھ ہونا لازم قرار دیا گیا ہے۔ شناختی کارڈ کی کاپی یا سافٹ کاپی ووٹ ڈالنےکے لیے قابل قبول نہیں تاہم زائد المیعاد شناختی کارڈ…

ای ایم ایس اپ گریڈ ، ٹرائلز پرکارکردگی اطمینان بخش رہی ،الیکشن کمیشن

ڈی جی آئی ٹی الیکشن کمیشن خضر حیات نے کہاہےکہ الیکشن منیجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کی ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ کیا گیا ہے، اب تک ٹرائلز پر الیکشن منیجمنٹ سسٹم کی کارکردگی اطمینان بخش رہی ہے۔ ای ایم ایس کو اس سے قبل انتخابات میں استعمال کیا…