پیپلز پارٹی نے اقتدار خریدا تو یہ ہمارے بچوں کو گروی رکھیں گے، مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال نےکراچی کے علاقے مارٹن کوارٹر میں انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کا دن کھیل تماشہ نہیں نسلوں کی بقا کا مسئلہ ہے۔ اب پوری دنیا یہ مان رہی ہے کہ ایم کیو ایم اپنی پوزیشن پر بحال ہورہی ہے، ایم کیو ایم پاکستان کے…

کراچی،پاکستان مسلم لیگ ق سندھ کے صدر پی پی امیدوار کے حق میں دستبردار

طارق حسن نے پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی اور سینیٹر وقار مہدی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پی پی امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا مسلم لیگ ق سندھ کے صدر اور کراچی میں حلقے این اے 241 سے امیدوار طارق حسن پیپلز پارٹی کے امیدوار…

بشریٰ بی بی کو سہولت کاری میسر ہے، انہیں دوران ٹرائل ہی ضمانت بھی مل گئی، جاوید لطیف

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو ٹرائل کے دوران ہی ضمانت بھی مل گئی، ان کیلئے سہولت کاری میسر ہے، کیا ہماری پارٹی کی خواتین کو بھی اس طرح کا ریلیف ملتا تھا؟ انہوں نے نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے…

مخلوط حکومت بنی تو پی ٹی آئی یا ن لیگ میں سےکسی کا ساتھ نہیں دوں گا، بلاول

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ مخلوط حکومت بنی تو پی ٹی آئی یا ن لیگ میں سے کسی کا ساتھ نہیں دوں گا، عمران خان اور نواز شریف پرانی سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ یہ لوگ جمہوریت اور ریاست کو اپنی ذاتی انا کی وجہ سے نقصان پہنچاتے…

تمام رکاوٹوں کے باوجود کامیابی حاصل کریں گے،شعیب شاہین

تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ ہم تمام رکاوٹوں کے باوجود عام انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے، اس کیلئے ہمارے پاس پلان ’بی‘ بھی ہے اور پلان ’سی‘ بھی ہے۔ انہوں نے نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے پارٹی…

اگر ڈیل کے تحت بنی گالا بھیجا گیا تو جیل میں رکھ لیں،بشریٰ بی بی

عدت کیس میں عدالتی پیشی کے موقع پر بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پہلی بار صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں ڈیل کے تحت بنی گالا بھیجا گیا تو کینسل کر دیں، جیل میں رکھ لیں۔ کمرہ عدالت میں صحافیوں سے بات چیت کے…

میرا ہنستا بستاگھر تباہ ہوا، عمران حکومت میں کوئی فائدہ حاصل نہیں کیا،خاور مانیکا

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق خاوند اور عدت میں نکاح کیس کے شکایت کنندہ خاور مانیکا کا کہنا ہےکہ عمران خان نے میرا ہنستا بستا گھر تباہ کردیا، پی ٹی آئی کے دور حکومت میں کوئی فائدہ حاصل نہیں کیا۔ اڈیالہ جیل میں عدت میں نکاح کیس…

نگران کابینہ نے جان بچانے والی146 ادویات کی قیمتیں بڑھانےکی منظوری دے دی

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے نگران وفاقی کابینہ کے اجلاس کے اعلامیےکے مطابق 146 انتہائی ضروری جان بچانےوالی ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ)…

ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا، جس کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے…

پنجاب میں نمونیا سے مزید 8 بچے جان کی بازی ہار گئے

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں نمونیا کے 792 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، صرف لاہور میں اس دوران 191 بچوں میں نمونیا کی تصدیق ہوئی۔ جنوری میں پنجاب میں نمونیا سے متاثرہ بچوں کی تعداد 18 ہزار 40 ہو گئی جبکہ اس دوران…