براؤزنگ زمرہ

بزنس

بزنس

تجارت معطلی کے باوجود بھارت سے درآمدات میں اضافہ

تجارت کی معطلی کے باوجود بھارت سے درآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اگست 2024 میں بھارت سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات کا حجم 2 کروڑ 33 لاکھ ڈالرز رہا، اگست 2023 میں بھارت سے درآمدات کا حجم 2 کروڑ 23 لاکھ ڈالرز تھا۔ جنوری اور مارچ 2024…

دیر سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے نام فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست میں شامل

ایف بی آر نے دیر سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے نام فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا تاہم انہیں سرچارج ادا کرنا ہوگا۔ نوٹی فکیشن میں ایف بی آر نے کہا ہے کہ نئے ٹیکس سال کے…

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی؛ انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے، جس سے انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا جب کے ایس ای 100 انڈیکس 695 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 86753 پوائنٹس کی…

تاجر دوست اسکیم، حکومت دسمبر تک 25 ارب روپے جمع کرنے کے ٹارگٹ سے بہت دور

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ طے شدہ ہدف کے مطابق دسمبر کے آخر تک ایف بی آر نے تاجر دوست اسکیم (ٹی ڈی ایس) کے ذریعے 25 ارب روپے جمع کرنے ہیں۔ ایف بی آر نے تاجر دوست اسکیم کے ذریعے دسمبر تک 25 ارب روپے جمع کرنے ہیں مگر…

کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ستمبر میں کرنٹ اکاؤنٹ 119 ملین ڈالر کے ساتھ سرپلس رہا، جس میں ترسیلات زر، ایکسپورٹ اور آئی ٹی ایکسپورٹ میں اضافے نے نمایاں کردار ادا کیا۔ کرنٹ اکاؤنٹ کے مسلسل دوسرے…

انٹربینک مارکیٹ میں سابقہ اور نئی ادائیگیوں کی ڈیمانڈ کے باعث ڈالر کی پیشقدمی جاری

انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو سابقہ اور نئی ادائیگیوں کی ڈیمانڈ کے باعث ڈالر کی پیشقدمی جاری تاہم ستمبر میں جاری کھاتہ 11 کروڑ 90لاکھ ڈالر فاضل ہونے اور سپلائی میں بہتری کے باعث اوپن کرنسی مارکیٹ میں اس کے برعکس ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے…

فائلرز بننے کیلیے سابقہ گوشوارے جمع کروانے کی ضرورت نہیں، ایف بی آر

ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ فائلرز بننے کے لیے سابقہ گوشوارے جمع کروانے کی ضرورت نہیں ہے۔ نئے ایس آر او کے مطابق مقررہ تاریخ میں ریٹرن جمع کروانے سے فائلر ایکٹو ٹیکس پیئر فہرست میں آجائے گا اور گزشتہ سال کے گوشواروں کی بجائے موجودہ…

پاکستان کا کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے آئی ایم ایف سے دوبارہ درخواست کرنے کا فیصلہ

پاکستان نے کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے آئی ایم ایف سے دوبارہ درخواست کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس کے دوران وزیر خزانہ آئی ایم ایف سے دو ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے درخواست کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ایم…

سونے کی عالمی و مقامی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر

سونے کی عالمی و مقامی قیمتیں بڑھ کر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر آگئیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے 2726ڈالر کی بلند ترین سطح پر آگئی اسی طرح ملکی سطح پر بھی سونا بلند ترین سطح پر آگیا۔ فی…

بینکوں کے منافع میں19فیصد اضافہ، ڈپازٹس میں کمی

رواں کیلنڈر سال کے پہلے9 ماہ میں بینکوں کے منافع میں سالانہ بنیادوں پر 19 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹاک ایکسچینج میں جمع بینکوں کے اعداد و شمارکے مطابق بینکوں نے 295521 ملین روپے بعد ازٹیکس منافع کمایا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے…