براؤزنگ زمرہ
دنیا
دنیا بھر کی خبریں
ایمریٹس ایئرلائن کی بیروت کیلئے پروازوں کی معطلی میں 2025ء تک توسیع
ایمرٹس ایئرلائن نے بیروت کیلئے پروازوں کی معطلی میں 2025ء تک توسیع کر دی۔مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایمریٹس ایئر لائن نے اسرائیل کے بیروت پر حملوں کے پیش نظر بیروت کے لئے اپنی معطل کردہ پروازوں کو بحال کرنے کے بجائے اگلے سال تک معطل…
لبنانی سرحدوں کی نگرانی کی صلاحیت بہت زیادہ محدود ہوگئی: یونیفل کا اعتراف
لبنان میں کام کرنے والی اقوام متحدہ کی امن فوج یونیفل اعتراف کیا ہے کہ لبنان کی جنوبی سرحدوں پر نگرانی کرنے کی فورسز کی صلاحیت بہت محدود ہوگئی ہے کیونکہ اس کی چوکیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یونیفل کے ترجمان نے بتایا ہے کہ…
سعودی وزیر خارجہ سے امریکی ہم منصب کی ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات ہوئی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جی۔ 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی جس میں مشرق وسطیٰ میں ہونے والی پیش رفت اور اس…
مودی سرکارکا منی پور میں مزید 5 ہزار فوجی تعینات کر نے کا اعلان
مودی سرکار نے منی پور میں مزید 5 ہزار فوجی تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔بھارت کی مرکزی حکومت نے شورش زدہ ریاست منی پور میں نریندر مودی کی جماعت بی جے پی کے کئی رہنماؤں کے گھروں پر حملوں اور تازہ جھڑپوں میں 16 افراد کے قتل کے ایک ہفتے بعد…
برطانیہ میں کسانوں کا ٹریکٹر ٹیکس کیخلاف احتجاج
برطانوی دارالحکومت لندن میں ٹریکٹر ٹیکس کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں کسان ٹریکٹر لے کر سڑکوں پر نکل آئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے پارلیمنٹ سکوائر کی طرف مارچ کیا، کسانوں نے حکومت سے ٹریکٹر ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کسان…
آکسفورڈ یونین میں’’آزاد ریاست کشمیر‘‘ کے موضوع پر مباحثے کیخلاف بھارتی طلبا کا احتجاج
بھارتی طلبا نے آکسفورڈ یونین میں’’آزاد ریاست کشمیر‘‘ کے موضوع پر مباحثے کے انعقاد پر شدید احتجاج کیا۔ماہرین اور مورخین کا کہنا ہے کہ مظاہرین کے رویے میں ہندوتوا نظریے کا عکس ہے، جو مودی حکومت کی طرف سے فروغ دیے جانے والے بیانیے سے متاثر…
نیتن یاہو کی غزہ سے ایک اسرائیلی مغوی کو لانے پر 50 لاکھ ڈالر دینے کی پیشکش
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جو کوئی بھی غزہ سے مغویوں کو لائے گا اسے ایک مغوی کے بدلے 50 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے گزشتہ روز غزہ کے ایک علاقے کا دورہ کیا اور وہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کوئی…
غزہ میں حماس کی فوجی طاقت ختم کر دی: اسرائیلی وزیراعظم کا دعویٰ
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں حماس کی فوجی طاقت ختم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں حماس کی فوجی طاقت ختم کردی، جنگ ختم ہونے کے بعد غزہ میں حماس کی…
پاکستانی عوام نے دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا: امریکا
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پاکستان میں دہشتگرد حملوں کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ…
یوکرین کا امریکی ساختہ میزائل سے حملہ، روس نے کشیدگی میں اضافہ قراردیدیا
یوکرین نے جنگ کو ہزار دن مکمل ہونے پر پہلی مرتبہ امریکی لانگ رینج ATACMS میزائلوں سے روسی سرزمین پر حملہ کردیا۔
روس کا کہنا تھا کہ برائنکس کے علاقے میں یوکرین کی جانب سے داغے گئے 6 میں سے پانچ امریکی لانگ رینج میزائلوں کو مار گرایا گیا…